
دولتالہ; بلااجازت کسی کے گھر کی ویڈیو بنانا غیر اخلاقی ہی نہیں غیر قانونی ہے،ہمارے گھر کی خواتین کی ڈرون کیمرے سے ویڈیو بنائی گئی، شکائیت پر ازالہ کرنے کے بجائے ہمارے گیٹ کو مٹی ڈال کر بند کردیا گیا،پولیس کو غیر جانبداری سے میرٹ پر کام کرنے نہیں دیا جارہا،مخالفین ناجائز ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مستالہ جھگڑا کیس کے مدعا علیھان کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستالہ جھگڑا کیس کے مدعا علیھان کے صوبیدار ریٹائیرڈ راجہ پرویز نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کیمرے کے ذریعے ہماری گھر کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا،ہم نے شکائیت کی تو ازالہ کرنے کے بجائے رستہ بند کرکے مخالفین نے ہمارے گھر پر چڑھاوا کردیا،ہم نے اپنے دفاع میں حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کی،مخالفین پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لیئے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر بھی ہمارا ٹرائل کیا جا رہا ہے، مخالف فریق طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمیں ہراساں کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس کے خلاف ہم سائبر کرائم والوں کے پاس جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ہم میڈیا کے ذریعے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ میرٹ پر کام کرنے دیا جائے۔
Gujar Khan; A Press conference was held by Subaidar (r) Raja Parvez on Mastala fight involving Pakistani British family , where he blamed the Pakistani British family for invading their privacy by recording on drone video on top of their home and recording their family including women which started the row.
نڑالی لنک روڈ ڈیم پُلی تا فریال سڑک کھنڈرات میں تبدیل
Narali link road dam bridge to Faryal rod in need of major repairs




