مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کہا ہے کہ جبر وتشدد سے حق و سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔ کسی صحافی سے زیادتی اور غیر اخلاقی رویہ نا قابل برداشت ہو گا۔ پریس کلب کہوٹہ کے دو سنیئر صحافیوں کبیر جنجوعہ اور افتخار غوری کو بالترتیب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اتفاق رائے سے منتخب کر لیا گیا۔ راولپنڈی ڈویژن بھر کے صحافیوں، ڈویژ ن یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن، میڈیا گروپس، سوشل میڈیا نے سنیئر صحافی و سنیئر نائب صدر پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر اور پریس کلب کہوٹہ سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔ جس پر مشکور ہیں۔ بزرگ صحافی محمد ایوب صوفی اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان کی خدمات نا قابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے پریس کلب کہوٹہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس کا آغاز سر پرست اعلیٰ سعید افضل چوہان نے تلاوت کلام پاک کیا۔ جبکہ اجلاس میں سنیئر صحافی حاجی عبدالرشید، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان م سنیئر نائب صدر ملک محمود اختر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، جوائنٹ سیکرٹری افتخار غوری، نائب صدر ندیم سرفراز، فنانس سیکر ٹری ملک دانیال، نائب صدر ملک زاہد مظہر، فوٹو گرافر راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، ارسلان اصغر کیانی، راجہ عثمان ضمیر، ملک حسنین محمود نے شرکت۔ اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کی بنیاد رکھنے والے سنیئر صحافیوں محمد ایوب صوفی اور راجہ گلشن ضمیر کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ پریس کلب کہوٹہ کی مضبوطی کے لیئے سب ممبران و عہدیداران مل کر کام کریں گے۔ پریس کلب کہوٹہ کے اتحاد کو برقرار رکھیں گے۔ اجلاس میں پریس کلب کہوٹہ کے دو سنیئر صحافیوں کبیر جنجوعہ اور افتخار غوری کو بالترتیب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ تمام ممبران و عہدیداران نے دونوں نئے عہدیدارا ن کبیر جنجوعہ اور افتخار غوری کو مبارک باد دی۔
مسلم لیگ ن یوسی نارہ کا اجلاس۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوسی نارہ کی تنظیم مکمل
Pml-N Youth wing UC Nara team elected
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوسی نارہ کا اجلاس۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوسی نارہ کی تنظیم مکمل۔ طارق محمود آف بلہاڑ اور راجہ عبد القدوس آف بگھون کو تحصیل باڈی کے لیے الیکٹ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن یوسی نارہ کا اجلاس زیر صدارت الحاج حکیم بر کت حسین، جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم آف بگھون کے منعقدہوا جس میں شیخ جاوید قیوم، محمد آفتاب کیانی، راجہ نذر حسین، سابق کونسلر طاہر محمود،سابق کونسلر محمود چوہان، چوہدری ارشد محمود، راجہ محمد ادریس، راجہ عبد القدوس، مشتاق احمد بٹ، وقاص چوہان،خان رشید احمد اور دیگر افراد نے شر کت کی۔ اجلاس میں یونین کونسل نارہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم سازی ہوئی اور اس سلسلے میں 10نام الیکٹ کیے گے جس پر شر کائے اجلاس نے عہد کیا کہ ہم اپنے قائدین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر ے ہیں اور اپنی پارٹی اوراپنے قائدین کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہا دیں گے۔