DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Master Rafaqat Ali appointed head teacher at boys high school in Doberan Kallan

ماسٹر رفا قت علی کو بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیاگیا

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) محکمہ تعلیم پنجاب نے سینئر ٹیچر بوائز ہائی سکول سکوٹ ماسٹر رفا قت علی کو بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں ٹرانسفر کر کے ہیڈ ماسٹر لگا دیا ہے۔ اور انھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا ہے۔ ماسٹر رفاقت علی کا شمار انتہائی محنتی،شفیق اور لائق اساتزہ میں ہو تا ہے۔ انھوں نے ہائی سکول سکوٹ میں 34سال تعلیمی خدمات سر انجام دیں۔ انگریزی، عربی، ریاضی جیسے مشکل مضامین میں انکا کو ئی ثانی نہیں۔ اور ان کا پڑھانے کا انداز منفرد ہے اور وہ بڑی شفقت اور دوستانہ ماحول میں بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔ انھوں نے تقریبا پچیس سال بطور انچارج ہیڈ ماسٹر بھی کام کیا۔ماسٹر رفا قت علی کو پرتپاک انداز میں ہائی سکول سکوٹ سے الوداع کیا گیا۔ اس موقع کئی اساتزہ اور طلبا کی آنکھیں پرنم تھیں۔ انکی سکوٹ اور گر دونواح کے علاقے کے لیے تعلمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔ اہل علاقہ کے مطابق بوائز ہائی سکول سکوٹ میں انکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جا تا رہے گا۔


ماسٹر(ر) جاوید اقبال کے صاحبزادے عاصم جاوید رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Asim Javed celebrated in Mamyal

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،، انوار الحق راجہ سے) ممیال سے معروف سماجی شخصیت ماسٹر(ر) جاوید اقبال کے صاحبزادے عاصم جاوید رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب سکوٹ کے قریب ممیال میں منعقد ہو ئی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ سابق چیرمین راجہ ندیم احمد،  ایس ایس پی محمد اشفاق مغل، راجہ علی اصغر آف بھٹھی، راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، حاجی محمد فیاض، چوہدری نعمت علی خان ممیال، ٹھیکیدار راجہ خضر محمود، ہیڈ ماسٹر رفاقت علی، ارشد بھٹی، ماسٹر محمد ذاکر، ہیڈ ماسٹر عابد جنجوعہ،ماسٹر ظفیر، بابو راجہ ظفر اقبال، محمد صغیر بھٹی، محمد منیر بھٹی (یو کے) آف سہوٹ، عامر فاروق بیگ، محمد شہزاد مغل، حاجی محمد نواز نلہ مسلماناں  نے شرکت کی اور جو ڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button