DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Man shot and injured along with his sister in a long running feud
سابقہ رنجش پر ایک شخص نے گولیاں مار کر بہن بھائی کو شدید زخمی کر دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سابقہ رنجش پر ایک شخص نے گولیاں مار کر بہن بھائی کو شدید زخمی کر دیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقع کلر سیداں کے نواحی گاؤں سموٹ میں پیش آیا جہاں 70 سالہ مضروب لہراسب خان نے اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے بتایا کہ میں پہلے ڈرائیوری کرتا تھا اور اب گھر پر ہی ہوتا ہوں۔وقوعہ کے روز،میں سموٹ بازار سے دودھ خرید کر واپس اپنے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ بوقت 9 بجے صبح،اپنی ہمشیرہ مسماۃ (ر)کے گھر واقع ڈھوک کیپٹن (ر) عبدالخالق والی کے پاس پہنچا تو اسی اثناء میں،مسمی محمد طارق سکنہ تھتھی بیول مسلح کاربین 12 بور نے میرا راستہ روک لیا اور اس نے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ اور دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر لگا اور میں مضروب ہو کر گر گیا۔فائر کی آواز سن کر میری ہمشیرہ مسماۃ (ر)گھر سے باہر آئی تو ملزم طارق نے اس پر فائر کر دیا جس سے اس کو دائیں ٹانگ اور دائیں بازوں اور چھاتی پر چھرے لگے جس سے وہ بھی مضروب ہو گئی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد فیروز نے زیر دفعہ 324 ت پ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ملزم وقوعہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔
Kallar Syedan; Lehrasab Khan, 70, along with his sister was shot and injured in Dhok captain (r) Abdul Khaliq Wali by Mohammad Tariq of village Thathi. Kallar Syedan police are investigating the incident.
وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جمعہ کے روز کلر سیداں میں تقریب کے علاوہ سرصوبہ شاہ,شاہ باغ,بھکڑال,کنوہااور دیگر علاقوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی گئیں
Public rallies taken out in Tehsil Kallar Syedan in solidarity with Kashmiri

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جمعہ کے روز کلر سیداں میں تقریب کے علاوہ سرصوبہ شاہ,شاہ باغ,بھکڑال,کنوہااور دیگر علاقوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی گئیں،یو بی ایل کلرسیداں نے بھی بھرپور احتجاج کیا تفصیلات کی مطابق مرکزی تقریب پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں اے سی امبر گیلانی مہمان خصوصی تھیں اس موقع پر پولیس دستے نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کی قیادت میں قومی پرچم کوسلامی دی اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائے گے اور بزرگ قانون دان راجہ حسن اختر نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ محمد ثقلین,عثمان شاہد,راجہ ارسلان,عاصم مختار مغل,راجہ آفتاب حسین,قمر ایاز,محسن نوید سیٹھی,اسرا راحمد ایڈووکیٹ،محمد آصف کیانی کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے انچارج صاحبان اور اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کیئے اے سی امبر گیلانی نے مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اس موقع پر بیرسٹر راجہ احمد صغیر اور نبیلہ انعام نے بھی خطاب کیا ادھر یوتھ لیگ اور گورنمنٹ سیکنڈری سکول سرصوبہ شاہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جبکہ شاہ باغ کے دوکانداروں نے بھی ماسٹر عبدالمجید,سید مداح حسین اور دیگر کی قیادت میں کلر روڈ پر ریلی نکالی گورنمنٹ مدارس بکھڑال،کنوہا اوردیگر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں،یو بی ایل کلرسیداں نے بھی نصف گھنٹے تک کام ترک کر کے سڑک کنارے کھڑے ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا عملے کے تمام ارکان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو احتجاجی ریلیوں کے سہارے بھارتی مظالم سے نجات نہیں دلائی جا سکتی,محمد زبیر کیانی
Occupied Kashmir Muslims cannot be rescued from Indian atrocities just with protest rallies, M Zubair Kiyani




