جاتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے اُساتذہ اور طالبعلوں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف بھر پور احتجاج پرنسپل قیصر بشیر گوندل کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد طلبا نے ہاتھوں میں پاکستان اورکشمیرکے جھنڈے اور کتبے اُٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شمیریوں کے حق میں جمعہ کو ملک گیر ریلیاں اور آدھا گھنٹہ ٹریفک کا روکنے اور پوری قوم کو کھڑے ہو کر اظہار یکجہتی کا اعلان کیا جس پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے پرنسپل قیصر بشیر گوندل صاحب کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اُساتذہ کرام اور طالبعلوں نے حصہ لیا ریلی کا آغازسکول سے ہوا جس میں نرسری سے دہم تک کی تمام کلاسوں کے طالبعلوں نے حصہ لیا طالبعلوں نے ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے،بینر اور کتبے اُٹھارکھے تھے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف بھر پور احتجاج کیا ریلی جاتلی پُل سے واپس اپنے اختتامی پوائنٹ سکول پہنچی جہاں پر ماسٹر اسماعیل صاحب نے ملک پاکستان کی امن سلامتی اور کشمیریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے خاتمے کے لیے دعا کی
جاتلی(نامہ نگار) یونین کونسل دیوی کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار اشرف کی بہو اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں تعینات کمپیوٹر ٹیچر عدنان اشرف کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری فوجی فاونڈیشن کالج دولتالہ،کے علاوہ ایم پی اے چوہدری ساجد محمود،سابق اُمیدوار ایم پی اے چوہدری خان سرفراز،راجہ خرم عزیز،ظفر محمود بینجو،حاجی راشد،راجہ پرویز اختر،اور دیگر نے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی