DailyNews

Dadyal, AJK; Annual awards ceremony held at gov boys high school Khadam Abbad

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ایلمنٹری بورڈٖ میرپور اور سیکنڈری بورڈمیرپور آزاد کشمیر میں 100٪رزلٹ دینے پر طلبہ کو انعامات دیتے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ادادرہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا جماعت دہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر نے پیش کی جبکہ نعت دہم کے طالب علم محمد سیلم نے پیش کی ملی ترانہ جماعت پنجم کے طلبہ محمد حسنین اور حماد خان نے پیش کیا صدر معلم مرز ا عبدالسلام نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم آئندہ سال اس سے بہتر رزلٹ دینکی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ساتذہ کرام نے شروع دن ہی سے محنت کے ساتھ طلبہ کو پڑھا یا ہے اور بورڈ کی کلاسزکو اضافی وقت میں تدرس کرواتے رہے ہیں جس کا پھل آج کامیابی کی صورت میں ملاہے انہوں نے اساتذہ اور طلبہ اور اساتذہ کو اچھا رزلٹ پیش کر نے پر مبارک باد کی صدر معلم نے تمام اساتذہ کو احسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ بھی عطاء کئے مطلوب حسین مغل AEOزنانہ نے اپنے خطاب میں طلبہ اور اساتذہ کو اچھا رزلٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیاور کہا ہے کہ آپنے مجھے تقریب میں دعوت دی جس کا میں سب کا شکرگزار ہوں مقررین قاری یاسر عرفات،محمد مشتاق مغل،چوہدری محمد اعظم نے بھی تمام اساتذہ کرام اور طلبہ کو کامیابی پر مبارکباددی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن رنگ میں ادا کئے اور کہا کہ ہمارے اساتذہ نے بہت محنت کی ہے اور طلبہ نے بھی اپنے اساتذہ کے ساتھ اضافی وقت میں تدرس کر کے تعاون کیا انہوں نے تمام سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی طلبہ کو بطور انعام اور ٹرافیاں اورمیڈلزعطاء کئے گئے آخرمیں مولانا مشتاق مغل نے ملک کی سلامتی اور طلبہ کی کامیابی کے لئے دعاکرائی


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) پاک کشمیر برنس کمنونٹیبرطانیہ برمنگھم کے سابق امیروار صدر آزاد کشمیر الحاج میرزمان حنفی نے کہا مسئلہ کشمیر کے تمام عالمی طاقتوں کو بھارت کے حکمرنوں پر دباؤ ڈالنا چاہے کیونکہ بھارت پاک بھارت جنگ پوری دنیا کیلئے ایک بڑے خطرے سے کم نہیں امریکہ چین،روس کو باہر بیٹھ کر تماشائی کا رول ادا نہیں کر نا چاہے آج بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر جو مظالم ڈھانے شروع کر رکھے ہیں اس کے لئے عالم اسلام بالخصوص عرب مشرق وسط کے ممالک کو مشترکہ آزاد بلند کرتے ہو ئے ان عالمی طاقتوں کو مجبور کرنا چاہے کے وہ بھارت کو نہتے بے گنا ہ کشمیر یوں کا وادی کے اندر قتل عام بند کر ئے انسانیت مظالم کا آج کی صدی کا قتل عام کر ے انسانیت مظالم آج کی صدی کا بہت بڑا ظلم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں چوہدری قمر حنفی کی طرف سے بھارتی مظالم کے سلسلہ میں منعقد ایک خصوصی احتجاجی مظاہرسے خطاب کرتے ہو ئے کہا حاجی امیر زمان حنفی نے کہا آج برطانیہ کے اندر ہر کشمیری وطن کی آزادی کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں کہا بھارتی حکمرنوں نے کشمیر کے اندر غیر آئینی حرکت کر کے 370کا نفاذاور کشمیر کی حیثیت کا خاتم اس کے دہشت کردی کا فضلہ منہ بولتا ثبوت ہے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارچ ینگ لائنزبرطانیہ بلیک برن کے چیئر مین چوہدری شیر عالم نے کہا بھارتی حکمرانوں کو جنگ جنوں مہنگاپڑئے گا حالیہ بھارتی غیرآئینی اقدامات اٹھاکر بھارت ایک بار پھر کشمیر یو ں کو لہکار ہے مسئلہ کشمیر حل کے بغیر آپ بھارت کے آپشن نہیں ہے 370کاطلاق بھارت کی احمقانہ حرکات علاوہ اور کچھ نہیں جو کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کر نے سے بھارت اپنی کمزوروکٹ پر چلاگیا مسئلہ کشمیر کو ہر ممکن آزادی دینا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ لائینز بلیک برن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گے ایک بڑے احتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا بھارت اگرجنگ کر نیکی کی غلطی کی تو اسے ماسوئے ذلالت کچھ حاصل نہیں گا کیونکہ دینا مقبوضہ وادی کشمیر بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی دیکھ چکی ہے چوہدری شیر عالم ینگ وکلااور بالخصوص برطانیہ کی کشمیر کمیونٹی سے کہا کہ وہ بھارت کی اس حمقانہ حرکات ایک رکنیت فارم پر جمع ہو کر بھارت کے مقابلے کیلئے تیار ہو جائے

Show More

Related Articles

Back to top button