جاتلی (نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں ڈویژن ڈھڈیال کے سب ڈویژن کا سیفٹی سیمینار کا انعقاد ایس ای اقبال خان پہوڑ سرکل چکوال ایکسین ڈھڈیال نے سیفٹی کے بارے میں اسٹاف کو آگاہ کیا دوران ڈیوٹی حادثہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعا مانگی گی اور حادثے میں معذور ہونے والے اہلکاروں کی بھی خصوصی شرکت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طالبعلوں نے بھی سیفٹی سیمینار میں ہدیہ نعت،قومی ترانہ پڑھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کی ہدایت پر سب ڈویژن جاتلی میں ڈھڈیال ڈویژن کے انڈر سب ڈویژنوں کے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے طالبعلوں نے بھی اس سیمینار میں خصوصی شرکت کی طالبعلم اذان فدا نے ہدیہ نعت،قومی ترانہ اور ملک جواد نے سیمینار کی آگاہی کے متعلق سب ڈویژنوں کے اہلکاروں کودوران بجلی کے فالٹ کو دور کرنے کے لیے پول پر چڑھنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہ کیا بعد میں ایکسین ڈھڈیال مظہر جتوئی نے کہاکہ انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے ذرا سی کوتاہی موت کا سبب یازندگی بھر کے لیے معذورکر سکتی ہے آپ اہلکاروں پر کام کا کتنا بھی پریشر ہو لیکن کام شروع کرنے سے پہلے محکمہ نے آپ کی جان کی حفاظت کے لیے جو کروڑوں روپے لگا کر آپ کو گلوز،شوز،ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی ایشیا مہیا کی ہیں ان کا استعمال بے حد ضروری ہے سائیڈوں پر جب آپ کام کرتے ہیں تو لائن سپر ٹینڈینٹ اور سپر وائزر کا موقع پر موجود ہونا بہت ضروری ہے اگر کوئی بھی اہلکار ان ہدایات کے باوجود کوئی کوتاہی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس کو محکمانہ کاروائی کا سامناکرنا پڑے گا ایکسین ڈھڈیال کا مذید کہنا تھا کہ گریڈ اسٹیشن جاتلی میں 26 کینال رقبہ جو کہ خالی پرا ہوا ہے اس میں ڈویژن آفس اور کمپلیکس کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں بعد ایس ڈی او جاتلی ظفر اقبال نے بھی حفاظتی اقدامات کے متعلق اہلکاروں کو آگاہ کیا
تھانہ جاتلی کے علاقہ گورسیاں میں پرانی رنجش پر ملزم ذوالقرنین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا
M Riaz shot and injured in village Gorsian, Jatli in long running feud
جاتلی (نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے علاقہ گورسیاں میں پرانی رنجش پر ملزم ذوالقرنین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا مقدمہ درج پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے لیے رات بھر چھاپے بے سود کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذوالقرنین نے کچھ عرصہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرمضروب کے بھائی کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا تفصیلات کے مطابق محمد ریاض ساکن گورسیاں نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں شام کو گھر سے سگریٹ لینے دوکان پر جا رہا تھا جب میں اخلاق کے گھر کے سامنے پہنچا تو ذوالقرنین ولد صفدر مسلح کلاشنکوف نے آواز دی میں تھمیں آج مزہ چکھاتا ہوں اتنے میں اس نے فائرنگ شروع کر دی اور مجھے کندھے،بائیں پاؤں،اور ٹانگ پر فائر لگنے سے میں زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں
دولتالہ تحصیل بنے گی یا نہیں، ایک حلقہ اس کے حق میں دلائل دے رہا ہے جبکہ دوسرا اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ٹوپی ڈرامہ قرار دے رہا ہے
Daultala Tehsil issue has become a football game between rival groups
رپورٹ: محمد نجیب جرالء 2017میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کی منتخب باڈی کے حلف کے موقع پر راجہ شوکت عزیز بھٹی نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ دولتالہ کو تحصیل بنانے کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان متوقع ہے لیکن وہ اعلان نہ ہوسکا ، الیکشن کی آمد آمد تھی کہ دولتالہ میں پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے قائدین کا جلسہ ہوا جس میں دولتالہ کو تحصیل نہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ اعلان کیا گیا کہ اگر ہم جیت گئے تو سب سے پہلے دولتالہ کو تحصیل بنوائیں گے، اب جب کہ مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بن چکی ہے تو ان کے ممبران اسمبلی پر شدید پریشر تھا کہ وعدے کے مطابق ابھی تک دولتالہ کو تحصیل بنانے کا اعلان کیوں نہیں ہوا۔ گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے وزیر قانون راجہ بشارت کو دولتالہ آنے کی دعوت، اس سے قبل اس دورے کی خوب تشہیر کی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ وزیر قانون دولتالہ کو تحصیل بنانے کا اعلان بھی کریں گے، سنجیدہ حلقوں نے اس بات کو کوئی اہمیت نہ دی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ کسی بھی صوبائی وزیر کا یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ کسی قصبے یا شہر کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کرے، عوام تو پہلے ہی اس اعلان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے اور پھر ہوا بھی یہی راجہ بشارت نے اعلان کیا کہ دولتالہ کو تحصیل بنانے کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے،پی ٹی آئی کے ووٹرز و سپورٹرز تو اس اعلان پر واہ واہ کررہے ہیں جبکہ عام لوگ اسے محض لولی پاپ ہی سمجھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جب سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ تحصیل دولتالہ کا تمام ہوم ورک ہمارے دور میں ہی مکمل ہوچکا تھا، وزیر اعلیٰ نے ڈی سی او کو ڈائریکٹو جاری کردیا تھا ہمارے پاس تمام کاغذات موجود ہیں، چونکہ الیکشن کمیشن نے پابندی لگا دی تھی اس لیے دولتالہ تحصیل نہ بن سکا، اگر موجودہ ممبران اسمبلی عوام سے مخلص ہوئے تو دولتالہ کو تحصیل بنانے کا کام کوئی مشکل نہیں ہے، اب پوری تحصیل گوجرخان میں یہ بحث چھِڑ چکی ہے کہ دولتالہ تحصیل بنے گی یا نہیں، ایک حلقہ اس کے حق میں دلائل دے رہا ہے جبکہ دوسرا اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ٹوپی ڈرامہ قرار دے رہا ہے۔