DailyNews

Rawalpindi; Five Lakh Rps armed robbery committed at LPG gas company offices based at Rawat chamber road

ھانہ سہالہ کے علاقہ روات چیمبر روڈ پر دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ کے علاقہ روات چیمبر روڈ پر دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی،5 مسلح ڈاکو نجی کمپنی سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار،مزاحمت پر کیشئر اور چوکیدار کو ڈاکووں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار،ایس ایچ او سہالہ کی نااہلی پر عوام علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن تقریباّّ2 بجے موٹرسائیکل سوار 5 ڈاکو انڈسٹریل ایریا میں واقع ایل پی جی گیس کمپنی کے اندر داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر کیشئر عمران سے نقدی مبلغ ساڑھے پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے کیشئر عمران اور چوکیدار اصغر کو شدید زخمی کر دیا،ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔متاثرین و معززین علاقہ نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد سے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سی پی او راولپنڈی کے احکامات کھوہ کھاتے،عوامی شکایات پر لائن حاضر ہیڈ کانسٹیبل چند ہفتے بعد دوبارہ تھانہ روات تعینات،جرائم پیشہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام علاقہ ششدر،تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل تھانہ روات میں عرصہ دراز سے تعینات ہیڈ کانسٹیبل نوشاد کو لائن حاضر کیا گیا جو محکمانہ ملی بھگت کے باعث دوبارہ تعینات ہو گیا مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل جسکے لئیے تھانہ روات سونے کی چڑیا بن چکا ہے کی اچانک دوبارہ تعیناتی کو عوام علاقہ نے او ایس آئی برانچ اور ہیڈ کوارٹر برانچ کی مبینہ ملی بھگت قرار دیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button