گوجرخان کے گاوں مستالہ میں برطانیہ سے آئی فیملی کو بہت بری طرح مارا گیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی دو دن گزرنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں آئی. برطانیہ سے پاکستان بچوں کی شادی کے سلسلے میں گئی ہوئی فیملی کے مطابق ہم پاکستان میں اپنے بچوں کی شادی کے سلسلے میں آئے تھے ادھر ہماری زمین پر ناجائز قبضہ کیا جارہا تھا ہم سب مل کر ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے جارہے تھے مگر وہ پہلے ہی ڈنڈوں کلہاڑیوں اور بیلچہ وغیرہ سے تیار بیٹھے تھے جیسے ہمارے ساتھ کچھ لوگ ادھر بات چیت کرنے کے لیے گئے تو انہوں نے دیکھتے ہی حملہ کر دیا جس کی ویڈیو باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ ہو چکی ہے زخمی برطانوی خاتون نے بتایا کے ہمارے بچے پاکستان نہیں انا چاہتے تھے کیونکہ وہ کہتے تھے سیکورٹی نہیں ہے ادھر مگر عمران خان کی باتیں سن کر تھوڑا بہتر لگا کے تبدیلی اگئ ہے مگر ادھر کوئی تبدیلی نہیں نہ ہی کوئی سیکورٹی کا بندوبست ہے اعلی حکام سے برطانیہ واپسی تک سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
Gujar Khan; A British Pakistani family was beaten with sticks over land dispute, The family as well as being beaten were also threatened with fire arms as seen on picture.