DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man abducted and robbed as he withdraws money at Bank in Chauk Pindori

چوکپنڈوری میں راہ زنی کی ایک واردات میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے ساٹھ ہزار روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرار

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) چوکپنڈوری میں راہ زنی کی ایک واردات میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے ساٹھ ہزار روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔نواحی علاقہ بھورہ حیال کا 50 سالہ امیر حمزہ جو اپنے بیٹے کے علاج کیلئے چوکپنڈوری میں واقع ایک نجی بنک سے رقم نکلوا کر باہر نکلا ہی تھا کہ روڈ پر مہران کار کے قریب کھڑے تین نامعلوم افراد جن کے پاس اسلحہ بھی تھا نے اسے دبوچ کر گاڑی میں ڈال لیا اور راستے میں تمام رقم چھین کر ایک ویران جگہ پر اتار کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ چوکپنڈوری پولیس کے اے ایس آئی حسن ریاض نے رابطہ پر بتایا کہ یہ ڈکیتی کی واردات نہیں ہے بلکہ بنک کے باہر کھڑے نوسر بازوں نے رقم گننے کے بہانے مذکورہ شخص سے رقم لی اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; Ameer Hamza, 50, of village Bhora hayal was abducted and robbed as he withdrew money at Bank in Chauk Pindori. The three men who abducted Ameer fled with 60,000 Rps.


جمیل احمد ہاشمی حج کی سعادت حاصل کے بعد وطن لوٹ آئے

Jamil Ahmed Hashmi returns after performing Hajj

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) اڈیشنل آئی جی لاجسٹک موٹر ویز پولیس جمیل احمد ہاشمی حج کی سعادت حاصل کے وطن لوٹ آئے اسلام آباد ائر پورٹ پر پی ٹی آئی کے ڈویژنیل رہنما ہارون کمال ہاشمی موٹر ویز پولیس کے حکام ان کے عزیز و اقارب نے انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔


ایس پی محمد اشفاق مغل کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر ایس ایس پی تعنیات کر دیا گیا

SP M Ishfaq Mughal of village Sahot Hayal promoted to SSP

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس کالج سہالہ کے ایس پی محمد اشفاق مغل کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر ایس ایس پی تعنیات کر دیا گیا ان کا تعلق کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں سہوٹ حیال سے ہے ان کی محکمانہ ترقی پر کلر سیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،تنویر اختر شیرازی،مسعود احمد بھٹی، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، احسان الحق قریشی اور دیگر نے دلی مبارکباد دی ہے۔


ایم سی کلر سیداں میں تین آفسران سمیت 34 آسامیاں گزشتہ بارہ برسوں سے خالی

Around 34 vacancies still not filled at MC Kallar Syedan for past 12 years

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ایم سی کلر سیداں میں تین آفسران سمیت 34 آسامیاں گزشتہ بارہ برسوں سے خالی ہیں جس کی وجہ سے ادارہ کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایم سی کلر سیداں سے لی گئی تفصیل کے مطابق میونسپل آفیسر پلاننگ،میونسپل آفیسر فنانس اور میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس کی ایک ایک آسامی سمیت آپریٹر کم چوکیدار کی دو،آپریٹر کم چوکیدار ڈسپوزل پوائنٹ واٹر سپلائی کی چھ،پلمبر کی ایک،بیلدار کی دو،ٹیوب ویل آپریٹر کی ایک،چوکیددار کی ایک،الیکٹریشن کی ایک سپروائزر واٹر سپلائی کی دو،سینئر کلرک کی دو،نائب قاصد کی ایک،اڈہ فیس کلر ک کی دو،واٹر ریٹ کلرک کی دو،اڈہ انچارج کی ایک،اکاؤنٹ کلرک کی ایک،ڈرائیور کی چار،لوڈر کی ایک،آفس اسسٹنٹ کی ایک آسامی خالی چلی آ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔


کلر سیدا ں پولیس نے ٹیلیفون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Police case registered after British Pakistani M Aurnagzaib of Slough and Anchoa is given life threats

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیدا ں پولیس نے ٹیلیفون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔محمد اورنگزیب سکنہ سرصوبہ شاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں برطانیہ میں رہائش پذیر ہوں اور اکثر اوقات پاکستان آتا رہتا ہوں۔میرے بیوی بچے برطانیہ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور میں اب پاکستان آیا ہوا ہوں۔مجھے میرے موبائل فون پر بیشتر اوقات برطانیہ کے نمبر پر کالز اور پاکستانی نمبر پر مسیجز آتے ہیں اور اس دوران مجھے دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہوئیں جس کی تصدیق و پڑتال کیلئے مجھے معلوم ہوا کہ جس نمبر سے مجھے کالیں اور مسیجز آتے تھے وہ شفیق نامی شخص سکنہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی کے نام پر ہے اور مزید پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ شفیق احمد نے دھمکی آمیز کالز محمد صدیق سکنہ انچھوہا کی ایماء پر کیں۔محمد صدیق میرا قریبی رشتہ دار ہے اور میرے ساتھ اس کے مکان و زمین کا تنازع بھی چل رہا ہے۔


Show More

Related Articles

Back to top button