مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سالگراں میں حمید بھٹی کی مارکیٹ کا افتتاح۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی کے گاؤں سالگراں میں سیاسی وسماجی شخصیت حمید بھٹی کی بنائی گئی مارکیٹ کا افتتاح ہوا جس میں خصوصی شر کت سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان،سابق وائس چیئرمین یوسی لہڑی ڈاکٹر مختار، ملک احمد شاہ زیب، مصطفی منشی، تنویر احمد سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے شر کت کی۔
Kahuta; Inauguration ceremony of market in village Salgran, UC Leri was held with guest of honour ex MPA col M Shabbir Awan. The market is owned by Hamid Bhatti.
محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے
Security and other arrangements will be ensured on Muharram
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات صوبہ پنجاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہے انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے باہم کوآرڈینس سے عوام کی جان مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ امن،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لیے ہم سب کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اور قدورتوں کا خاتمہ ہو سکے۔ راجہ صغیر احمدنے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ضلعی امن کمیٹی کے ممبران تاجروں،میڈیا اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی مشاورت سے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کیے جائیں گے اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔