DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; streets of Daultala submerged under water due to failure of local elected members

دولتالہ , حالیہ بارشوں نے عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ہلکی سی بارش میں بھی گٹر اُبل پڑتے ہیں

دولتالہ (نامہ نگار) حالیہ بارشوں نے عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ہلکی سی بارش میں بھی گٹر اُبل پڑتے ہیں، مقامی ایم پی اے ہونے کے باوجود اہالیان دولتالہ کا کوئی پرسان حال نہیں، تفصیلات کے مطابق بارش میں دولتالہ کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں، گٹروں اور نالوں کی گندگی سڑکوں گلیوں اور گھروں میں پھیل جاتی ہے، ٹریفک کے رواں ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عوام گھروں میں محبوس ہوجاتے ہیں، بارش کے بعد گندگی اور تعفن اہل علاقہ کا جینا دوبھر کردیتے ہیں، ہر وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دولتالہ کا مقامی ایم پی اے منتخب ہونے پر ہم مطمئن تھے کہ اب دولتالہ کی شنوائی ہوگی لیکن انہوں نے بھی ہمیں مایوس کیا ہے، ٹوٹی پھوٹی اور ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہوئی سڑکوں اور گلیوں نے ان نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،

Gujar Khan; The Streets of Daultala are submerged under water due to failure of local elected members a light rain would bring everything to stop. The local public in Daultala are left frustrated and upset at the contributions of elected members.


جعلی فیس بُک آئی ڈی پر اپ لوڈ کی گئی معافی قابل قبول نہیں

MPA Ch Sajid Mahmood apology not accepted over facebook

دولتالہ (نامہ نگار) جعلی فیس بُک آئی ڈی پر اپ لوڈ کی گئی معافی قابل قبول نہیں، مقامی ایم پی اے بھرے مجمعے میں ادا کیے گئے غیر شرعی کلمات کی معافی مانگیں علمائے اہل سنت کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی آمد کو ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے لیلۃ القدر سے تشبیہہ دی تھی، عوام نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کفریہ کلمات کہا تھا، مختلف فیس بُک آئی ڈیز سے چوہدری ساجد محمود کی عوام کی دل آزاری پرتحریری معافی مانگی گئی، عوامی حلقوں کے علاوہ نامور مذہبی سکالر علامہمفتی زیادت علی اور سمیع اللہ اورکزئی نے اس تحریری معافی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے ساجد محمود کو فیس بُک پر تحریری معافی کے بجائے ویڈیو پیغام میں اللہ سے توبہ کرنی چاہیے، یہ سراسر کفریہ کلمات ہیں، جعلی فیس بُک آئی ڈیز پر اپ لوڈ کی گئی تحریری معافی کا کوئی اعتبار نہیں، عوامی و سیاسی حلقوں میں بھی  میں بھی چوہدری ساجد محمود کے اس بیان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔


قامی ایم پی اے کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں دولتالہ پریس کلب کو مدعو نہ کرنے کے جانبدارانہ رویے کی شدید مذمت

Press club Daultala deplore local MPA for his attitude

دولتالہ (نامہ نگار)پریس کلب دولتالہ کا اجلاس زیر صدارت محمد نجیب جرال منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر نائب صدر راجہ عابد نسیم، جنرل سیکرٹری صغیر احمد چوہدری  صدیق کیانی، یاسر مغل، عامر مقبول چوہدری، راجہ ابوبکر،، زبیر احمد راجہ، رفیع اعجاز، سید وضاحت حسین شاہ، ملک طاہر محمود اعوان اور سلیم یوسف نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر مقامی ایم پی اے کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں دولتالہ پریس کلب کو مدعو نہ کرنے کے جانبدارانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنا مشیر تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا، اجلاس میں پریس کلب کے دیگرانتظامی امور بھی زیر بحث لائے گئے۔


سکھو موڑ تا سکھوشہرروڈ گذشتہ کئی سالوں سے ٹو ٹ پھوٹ کر کھڈرات میں تبدیل

Sukho Morr to Sukho bazaar road in need of major works

دولتالہ (نامہ نگار)سکھو موڑ تا سکھوشہرروڈ گذشتہ کئی سالوں سے ٹو ٹ پھوٹ کر کھڈرات میں تبدیل جگہ جگہ گڑھے پڑنے کی وجہ حادثات روز کا معمول بن گئے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر نے پر مجبور مر یضوں،بوڑھے بزرگ اور طا لب علموں کوشدید مشکلات کا سامنا  علاقہ مکینوں اورعوامی حلقوں کا منتخب عوامی نما ئندوں سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی جلد از جلد تعمیر کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق غر بی گوجر خان کے علاقوں سکھو،کر نالی،موہڑ ہ چوہدریاں،للیال اور دیگر دیہاتوں کے ہز اروں شہری منتخب عوامی نما ئندوں کی عدم توجہی کا شکار ہو گئے ہیں ان دیہاتوں کوجانے والی اہم تر ین سڑک کئی سالوں سے مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے سڑک میں بنے گڑھوں کی وجہ سے ہر روز حادثات معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے شہر ی ذہنی اذیت کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں 5 کلومیٹرکا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا اس جدید دور میں بھی وہ مر یضوں کو با آسانی کسی بھی ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا  شہر یوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر اس اہم سڑک کی پختگی کے لیے فنڈر جاری کر نے مطالبہ کیا ہے


گوجرخان کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ضلع کے قیام کے خلاف سازش ہے

The division of Gujar Khan into two parts is a conspiracy against the establishment of the district

دولتالہ (نامہ نگار)گوجرخان کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ضلع کے قیام کے خلاف سازش ہے سابقہ دور حکومت میں اس وقت کے ایم پی اے نے بھی اس قسم کے اعلانات کئے تھے جن کو عوام اور پی ٹی آئی کے موجودہ ایم پی اے نے مسترد کیا تھا اگر پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ نمائندے عوام اور علاقے سے مخلص ہیں تو ضلع کے قیام کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شبر عباس نے دولتالہ کو تحصیل بنانے کے اعلان کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دو سال قبل پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالرحمن مرزا نے گوجرخا ن ضلع بناؤ تحریک کے حوالے سے تحصیل بھر میں کامیاب مہم چلائی جس کی وجہ سے مری ضلع نہ بن سکا موجودہ حکومتی جماعت کے نمائندوں نے نہ صرف بڑھ چڑھ کر شرکت کی بلکہ ممبر ان اسمبلی نے اپنے گھر ضلع بناؤ تحریک کا جلسہ منعقد کیا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ گوجرخان ضلع بننے کی صورت میں دولتالہ اور بیول کو تحصیل کا درجہ دیا جائے مگر موجودہ حالات میں دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینا گوجرخان ضلع بنانے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے اس کے بعد گوجرخان ضلع بننے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا جو کہ گوجرخا ن کے عوام کی حق تلفی ہو گی اس زیادتی پر تاریخ ایسے کرداروں کو معاف نہیں کریگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button