چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سیاسی سماجی برطانوی شہری محمدصغیر راجپوت آف نوٹنگھم برطانیہ نے کہاہے کہ مقبو ضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں اوربیٹیوں نظریں ہم پرلگی ہوئی ہیں وہ چیخ چیخ کرہمیں مدد کے لئے پکاررہی ہیں کہ کب کوئی محمدبن قاسم آئے گامگرآزادکشمیر کے سابقہ اورموجودہ حکمرانوں نے آزادی کے نام پرلوٹاہے مسئلہ کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیاراجہ فاروق حیدر خان نے ایل اوسی توڑنے کااعلان کیاتھامگراب کیوں خاموش ہوگئے ہیں راجہ فاروق حیدر خان صاحب ایل اوسی توڑنے کااعلان کریں پورے یورپ سے ہزارو ں کشمیری ایل او سی توڑنے کے لئے تیاربیٹھے ہیں مقبوضہ کشمیر پرہوتاہوا ظلم ہم نہیں دیکھ سکتے ہمارے دل خون کے آنسورورہے ہیں پتہ نہیں آپ کوکیسے نیندآجاتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فا روق حیدر خان سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمدخان سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹڑسلطان محمودسمیت جتنے بھی آزادکشمیر میں صدور اوروزیراعظم رہے ہیں ان کے لئے موقع ہے کہ وہ اپنانام ٹیپوسلطان کی جگہ لکھواتے ہیں یابہادر شاہ ظفرکی جگہ میر صادق بنتے ہیں یامیر جعفربنتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرآزادکشمیر کے سابقہ اورموجودہ حکمرانوں کوتھوری سی بھی غیرت شرم وحیاہوئی تووہ مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال کودیکھ کرفوری طورپرایل اوسی توڑنے کی تاریخ کااعلان کرکے ان کی مددکریں گے ورنہ تاریخ میں ان کانام غداروں میں لکھاجائے گاانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کوشرم آنی چاہیے کہ کشمیر کی ایک بیٹی نے راجہ فار وق حیدر خان کوکہاکہا آپ اس خونی لکیرکوتوڑنے کے لئے آگے بڑھیں پہلی گولی میں کھاؤں گی یورپ میں بسنے والے تمام کشمیریوں کی اٖفواج پاکستان اورحکمرانوں سے اپیل ہے کہ بھارت نے پورے کشمیر کوتین ہفتوں سے جیل خانہ بنارکھاہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کادوہرامعیار بہترسال سے دیکھ رہے ہیں کشمیر ی بھوک اورپیاس سے مررہے ہیں خداکے لئے ان کی مددکریں