Kallar Syedan; Tehreek Labbaik UC Doberan Kallan announce their team
تحریک لبیک یو سی دوبیرن کلاں کے عہدیداران کا انتخاب مکمل ہو گیا
Raja Anwar Ul HaqAugust 26, 2019
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)تحریک لبیک یو سی دوبیرن کلاں کے کارکنان کا ایک اجلاس ڈھوک بارکاں سکوٹ میں راجہ محمد شفیق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں یو سی دوبیرن کلاں سے تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ منصور ظہور لنگڑیال تھے، اس موقع پر یو سی دوبیرن کلاں سے اتفاق رائے سے تحریک لبیک کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق راجہ محمد شفیق آف ڈھوک بارکاں کو امیر منتخب کر لیا گیا۔ دیگر عہدیدران میں نائب امیر راجہ یاسر محمود نقشبندی آف پلالہ سیداں، ناظم فنانس ٹھیکیدار عبدالجبار آف بڑالہ، جنرل سیکرٹری حافظ واجد ممیام، ناظم نشرواشاعت محمد زبیر آف باغ جمیری کومنتخب کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک کی ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیے کوششوں سراہا گیا۔ آخرمیں ملکی تر قی وخوشحالی، پاکستان میں اسلامی قوانین کے نفاذ اور کشمیر کی ازادی کے لیے دعاکی گئی۔
Kallar Syedan; Tehreek Labbaik UC Doberan Kallan held a meeting in Dhok Barkan, Sakot at the residence of Raja M Shafiq where he was also elected Ameer of Tehreek Labbaik UC Doberan Kallan.