مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ شہر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر عباسیہ ریسٹورینٹ کے قریب ٹرک اور ٹیوٹا ہائی ایس میں تصادم 8افراد زخمی۔ “حسب معمول “زخمیوں کو طبی امداد دے کر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج خرم مر زا، سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار راجہ مستنصر، عمران رشید،سول ڈیفنس کے عبد الشکور کھٹڑ بھی موقع پر پہنچ گے روڈ کو کلیئر کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عباسیہ ریسٹورینٹ کے قریب پلندری جانے والے ٹیویا ہائی ایس سے پنڈی جانے والے تیز رفتا ر ڈنمپر جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 8افرادزخمی ہو گے حادثہ ٹریک ڈراہیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
Kahuta; A Truck smashed in to a Toyota hi ace vehicle near Abbassia rest, Eight people were injured in the incident.

کہوٹہ پولیس کی کاروائی شہر میں سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا
Kahuta police confiscate fireworks at Machli chauk, one arrested

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ پولیس کی کاروائی شہر میں سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاکر دگی کو سراہا ہے۔گذشتہ روز پولیس تھانہ کہوٹہ نے مخبر خاص کی اطلاع پر کہوٹہ مچھلی چوک میں ایک دوکان پر چھاپہ مارا اور وہا ں سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان اپنے قبضے میں کر لیا جس میں بے شمار گولے،پٹاخے اور دیگر آتش گیر مادہ تھا جس کی فروخت خیر قانونی تھا۔ یاد ررہے پچھلے کافی عرصے سے کہوٹہ شہر اور گر د و نواح میں اسلحے کا بھی آزاددانہ استعما ل کیا جا رہا تھا جس کی کوئی بھی روک تھام نہیں ہے جس کی وجہ سے بے شمار حادچات ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ سے اس معاملے پر بھی از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
کہوٹہ کے معروف ریسٹورینٹ “عباسیہ ریسٹورینٹ “میں الیکٹرونکس کی اشیاء چوری کر نے والے نامعلوم چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
CCTV Footage issued for thief stealing electronic goods at Abbassia rest




