DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two cousin sisters drown to death at a nalah in village Malok, UC Samot

سموٹ کے گاؤں ملوک کی دو کمسن بچیاں گاؤں جھاڑی کے برساتی نالے میں کپڑے دھوتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سموٹ کے گاؤں ملوک کی دو کمسن بچیاں گاؤں جھاڑی کے برساتی نالے میں کپڑے دھوتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا گاؤں ملوک کے چوہدری محمد رمضان کی 13سالہ بیٹی جوئریہ اور چوہدری گلبہار کی 17سالہ دختر زینب جو کہ با الترتیب کلاس ہفتم اور ہشتم کی طالبہ تھیں دونوں آپس میں کزن تھیں یہ کپڑے دھونے جھاڑی کے برساتی نالے پر گئیں جہاں جوئریہ پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں گر گئی جسے بچانے کے لیے زینب نے چھلانگ لگائی اس طرح دونوں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں نماز جنازہ گاؤں ملوک میں ادا کی گئی۔

Kallar Syedan; Two cousin sisters drowned to death awhile washing cloths at a local  nalah in village Malok, UC Samot. the girls have ben identified as Javaria, 13, daughter of Ch M Ramzan and Zainab, 17, daughter of Ch Gulbahar.


تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران درجن کے قریب ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں

Local authorities confiscate stalls on streets

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں خالد خورشید کی ہدایت پر میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کاشف عدنان کیانی کی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ مین بازار،مغل بازار کلر سیداں، گوجر خان روڈ اور چوآ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران درجن کے قریب ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں جبکہ تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان جو کہ دکانداروں نے دکان کے باہر سجا رکھا تھا کو قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر ایم او ریگولیشن کاشف عدنان کیانی نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ تجاوزات سے باز آ جائیں وگرنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


دوگاڑیوں میں نصب غیر معیاری سی این جی سلنڈر پر 285/286کی دوایف آئی آر درج کی گئیں

Police case registered against two drivers for having low standard cng installed in the vehicles

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک کے محر ر خرم شہزاد کے مطابق ایس پی شاہد نذیر اور ڈی ایس پی افتخار کی خصوصی ہدایت پر ماہ اگست میں دوگاڑیوں میں نصب غیر معیاری سی این جی سلنڈر پر 285/286کی دوایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ پندرہ مسافر افراد کو مدد فراہم کی گئی،محر ر نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق روڈ سیفٹی مہم کے سلسلے میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن ونگ کے انچارج ASI ذیشان شاہ نے مختلف سکولوں،کالجز،پبلک مقامات اور دفاتر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا،دوران لیکچرز ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ کے استعمال اور بچوں کو روڈ کراس کرنے کے محفوظ طریقوں سے اگاہ کیا،عوام نے پولیس کے اس عمل کو بہت زیادہ سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس مہم کو جاری رکھا جائے گا،


تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کے سینئر اہلکار راجہ ارسلان عادل رشتہ ازدواج میں منسلک

Wedding of Raja Arsalan Adil of thq celebrated

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کے سینئر اہلکار راجہ ارسلان عادل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، بلدیہ کلر سیداں کے سابق وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس، عابد زاہدی، ڈاکٹر حماد،راجہ محمد ثقلین، بابو ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔


نلہ مسلماناں کے محمد یاسین کے فرزند بلال یاسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Bilal Yasin celebrated in Nala Musalmana

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)نلہ مسلماناں کے محمد یاسین کے فرزند بلال یاسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی،راجہ ساجد جاوید، عثمان شاہد، آصف محمود کیانی،تنویر ناز بھٹی، الحاج غلام ظہیر، چوہدری جمیل اختر اور دیگر نے شرکت کی۔


راجہ ناصر کی رسم چہلم کلر سیداں میں ہوئی

Dua e Chelum observed for late Raja Nasir in Kallar Syedan

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے راشد کیانی کے بھائی راجہ ناصر کی رسم چہلم کلر سیداں میں ہوئی جس میں محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد، چوہدری اسد الرحمان، پرویز اختر قادری، طارق تاج،صغیر بھولا، چوہدری توقیر اسلم، شیخ خورشید احمد، عابد زاہدی، چوہدری ضیارب منہاس،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button