کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں چیف آفیسر بلدیہ کی ذاتی کوششوں سے مرمت کا کام مکمل کر کے آب نوشی سکیم کلر سیداں کو بحال کر دیا،تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل تحصیل گوجرخان کی حدود میں پانی کے نالے میں پائپ لائن بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جس سے فراہمی آب کو جاری رکھنا ممکن نہ رہا چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید خان نے اپنی نگرانی میں دو ایام دن رات متاثرہ جگہ پر موجود رہے اور تمام وقت لائن کی بحالی کا کام جاری رہا مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی آب نوشی سکیم کو بحال کر دیا گیا اور شہریوں کی مشکلات کے باعث نظر رات گئے تک بھی پانی کی فراہمی کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف آفیسر خالد رشید کے مطابق آب نوشی سکیم کی لائن کی مرمت کر کے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے ادھر مقامی شہریوں نے پانی کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنے پر سی او خالد رشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
ریسکیو 1122کلر سیداں نے بجلی کی 11ہزار کے وی کی لائن پر چڑھے جنگلی بند ر کو بحفاظت اتار لیا
Rescue services save a monkey from electricity cables and hand him over to wild life park
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ریسکیو 1122کلر سیداں نے بجلی کی 11ہزار کے وی کی لائن پر چڑھے جنگلی بند ر کو بحفاظت اتار لیا گیا،ریسکیو کلر سیداں کو اطلاع ملی تھی کہ گاؤں مرزا کمبیلی کے علاقے میں ایک جنگلی بندر گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن پر چڑھا ہوا ہے جس پر ریسیکو کلر سیداں او ر وائلڈ لائف کے عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بندر کو بحفاظت نیچے اتار لیا اس کی مرہم پٹی کی گئی اور بعد ازاں اسے لوئی بھیر وائلڈ لائف پارک انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
مولانا عامر عطاری کا مسجد فیضان مدینہ مرید چوک میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب
Mollana Amir Atari khatab at Masjid Faizan madina, Mureed Chauk
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مولانا عامر عطاری نے کہا ہے کہ حکومت کشمیروں کے لیئے کچھ کرے یا نہ کرے ملک کے ہر ایک شخص کو کشمیروں کی بھارتی تسلط اور مظالم کے خاتمے کے لیئے اپنے ہاتھ دعا کے لیئے ضروو اٹھا لینے چاہیئے اور اس کے لئے کسی حکومتی اجازت کی بھی ضرورت نہیں انہوں نے مسجد فیضان مدینہ مرید چوک میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ستر برس سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں ہم ان کی اخلاقی امداد کے علاوہ کچھ نہ کر سکے پورا عالم اسلام اور دنیا کے بڑے بڑے منصف تماشائی بنے ہوئے ہیں کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے مودی نے کشمیر کا خصوصی تشخص ختم کر کے وہاں مزید افواج کو تعنیات کیا ہے تین ہفتوں سے کشمیری کرفیو کا شکار ہیں ان کو کھانے کے لئے اناج میسر ہے نہ بیمار کے لیئے دوا ملتی ہے ایسے بدترین حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کو بھارتء مظالم سے نجات دلانے اور آزادی کی نعمت سے مالا مال کرنے کے لیئے اللہ کے حضور دست دعا ضرور بلند کریں اور اس کے لیئے کسی حکومتی آزادی کی ضرورت نہیں
چوآخالصہ کے قریب محمد ذ و ا لفقا ر کی ا ہلیہ کی د عا ئے قل
Dua e Qul observed for late wife of M Zulfiqar in Choa Khalsa
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مو لا نا ا قبا ل قر یشی نے کہا ہے کہ صد قہ گنا ہو ں کی بخشش کا ذ ر یعہ ہے مر نے و ا لے کے لیے صد قہ ا و ر د عا ئے مغٖفر ت کر ا نا ا سلا م میں ا ہمیت کا حا مل ہے ہمیں مر حو م کی مغفر ت کے لیے د عا کا حصو صی ا ہتما م کر نا چا ہیے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے چوآخالصہ کے قریب محمد ذ و ا لفقا ر کی ا ہلیہ کی د عا ئے قل کے مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا ا نہو ں نے کہا کہ میت کی ر و ح پر و ا ز کر جا نے کے بعد میت کی بخشش کے لیے د عا ما نگی جا ئے تو 70فر شتے ا س کی بخشش کے لیے د عا کر تے ہیں میت کی تد فین کے بعد میت کے لیے صد قہ کیا جا ئے ا و ر ا گر صد قہ کر نے کی استطاعت نہ ہو تو میت کے لیے د و ر کت نما ز پڑ ھی جا ئے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سرکاری بوائز و گرلز تعلیمی اداروں میں کلاس نہم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی
Boys high school Nala Musalmana achieves top exam result
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سرکاری بوائز و گرلز تعلیمی اداروں میں کلاس نہم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر کے مطابق کلاس نہم کے طالب علم شعیب اختر نے 416 نمبر حاصل کر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔اسی طرح محمد فہیم ارشد 406 نمبروں کیساتھ دوسرے جبکہ باسط علی خان 402 نمبروں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔سکول کا رزلٹ 90 فیصد رہا۔ادھر یونین کونسل نلہ مسلماناں کی سیاسی شخصیت تنویر ناز بھٹی اور کاروباری شخصیت علی افسر بھٹی کلاس نہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
موہڑاں ہیراں کے حاجی عبدالرشید قادری انتقال کر گئے
Haji Abdul Rashid passed away in village Morra Heeran, Choa Khalsa
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)موہڑاں ہیراں کے حاجی محمد صدیق،حاجی محمد حفیظ کے بھائی حاجی عبدالرشید قادری انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں عوامی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔