DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Wapda officials raid sub division Jatli after public complaints

ایکسین واپڈا کا آئیسکو سب ڈویژن جاتلی اور دولتالہ کا اچانک دورہ دفترمیں حاضری اور دیگر ریکارڈ چیک

جاتلی(نامہ نگار) ایکسین واپڈا کا آئیسکو سب ڈویژن جاتلی اور دولتالہ کا اچانک دورہ دفترمیں حاضری اور دیگر ریکارڈ چیک کیا اور لوگوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادرکیے جاتلی اڈہ کے تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر ایکسین اور ایس ڈی کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئیسکو ڈھڈیال میں تعینات ایکسین مظہر جتوئی نے آئیسکو سب ڈویژن جاتلی اور دولتالہ کے دفتروں کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے جاتلی سب ڈویژن میں دفتری ریکارڈ اور اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور جاتلی اڈہ کے تاجروں کو 1100KWکی ٹرانسمیشن لائن سے پیش آنے والے مسئلے کے حل کے لیے ایس ڈی او جاتلی ظفر اقبال کو ایک دن کے شارٹ ٹائم میں مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ڈی او جاتلی ظفر اقبال اور لائن سپرٹینڈنٹ چمن گل نے لائن مینوں کے ہمراہ اس مسئلے کودو گھنٹے میں حل کر دیا جس پر جاتلی اڈہ کے تاجروں نے ایکسین،ایس ڈی اور تمام اسٹاف کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر شکریہ ادا کیا بعد ازاں ایکسین ڈھڈیال نے دولتالہ سب ڈویژن کا دورہ کیا اس دوران انہوں لائن مینوں کو بجلی کا فالٹ آنے کی صورت میں محکمہ کی جانب سے دی جانے والے حفاظتی کٹ کے استعمال کے متعلق بریف کیا اور کہا کہ انسانی جان سب سے قیمتی ہے کوئی بھی فالٹ دور کرنے کے لیے پول پر چڑھنے سے پہلے اپنی جان کی حفاظت کے لیے کٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے انہوں نے ایس ڈی او اور لائن سپرٹینڈیز کو صارفین کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرنے اور نیو بجلی کنکشن کے لیے فوری ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کیے

Gujar Khan; The Wapda officials raided their sub division in Jatli and Daultala after complaints by traders. The officials checked all records and have promised to sort their demands.


سرکاری سکولوں کے سینکڑوں اُساتذہ ڈیٹا آن لائن کرنے سے محروم رہ گے

Teachers fail to download data on line

جاتلی(نامہ نگار) غربی گوجرخان کے درجنوں سرکاری سکولوں کے سینکڑوں اُساتذہ ڈیٹا آن لائن کرنے سے محروم رہ گے اُساتذہ کامحکمہ ایجوکیشن سے آن لائن ڈیٹا کی تاریخ میں توسیع کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تمام سرکاری اُساتذہ کو ویب سائٹ کے تحت اپنا تعلیمی اور ملازمت کا ڈیٹا انٹری کرنے کی 21اگست تک ڈیڈلاین دی لیکن ویب سایٹ سلو ہونے کی وجہ سے غربی گوجرخان کے درجنوں سرکاری سکولوں کے سینکڑوں اُساتذہ اپنا ڈیٹا انٹر کرنے سے محروم رہ گے ہیں انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران سے اس کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس پریشانی سے انہیں نجات مل سکے

 

Show More

Related Articles

Back to top button