DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; The current situation in occupied Kashmir could be the cause of a major incident, Raja Javed Ikhlas

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کسی بڑے واقعہ کی وجہ بن سکتی ہے,راجہ جاویداخلاص

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کسی بڑے واقعہ کی وجہ بن سکتی ہے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات اور ان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے مسلسل کرفیو سے صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے انہوں نے کلرسیداں میں.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیریوں کے مصائب کم کرنے میں مسلسل ناکام ہے سفارتی محاذ پر مکمل ناکام ہو چکے ہیں گلف ممالک تمام تر صورتحال کے بعد بھی تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ہر کشمیری کے گھر کے باہر بھارتی فوجی کھڑا ہے کرفیو نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سفارتی ذرائع سے ختم کرانے میں مکمل ناکام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے حکومت کی ترجیح کشمیر نہیں احتساب کے نام پر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ قوتیں جنہوں نے مسلم لیگ کی انتخابی فتح کو شکست میں بدل کر عمران خان کو وزارت عظمی دی وہ موجودہ صوررحال کا نوٹس لیں حکومتی پالیسی سے نہ صرف ہم کشمیر سے محروم کردیئے جاہیں گے بلکہ پاکستان کے حالات میں مزید خرابی جنم لے سکتی ہے حکومت کے سوا ہر محب وطن شہری موجودی صورتحال پر مایوس ہے۔


کلر سیداں سے موبائل چوری کر نے والا ملزم روات پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

Khurshid Masih arrested for stealing mobile phone

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں سے موبائل چوری کر نے والا ملزم روات پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے مزید تفتیش کیلئے اسے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔خورشید مسیح سکنہ کلر سیداں جو کہ آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں بطور خاکروب ملازم ہے نے گزشتہ روز محلہ سادات کلر سیداں میں حماد علی حیدر کے گھر میں گھس کر موبائل فون سمیت دو عدد اے ٹی ایم کارڈز،شناختی کارڈ اور ڈائیونگ لائسنس چوری کر لئے اور موبائل فروخت کرنے کیلئے روات چلا گیا جہاں دکاندار کو شک گزرنے پر اسے روات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔یاد رہے کہ ملزم نے یہ واردات اس وقت کی جب حماد علی فجر کی نماز کیلئے قریبی مسجد گیا ہوا تھا جبکہ اس کے اہل خانہ نیند کے مزے لوٹ رہے تھے جبکہ بعدازاں ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے شناخت کر لیا گیا تھا۔


ملک حاجی مہربان حسین کی رسم چہلم میرا شمش کے قریب ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی

Dua e chelum observed for late Malik Haji Meharban Hussain in Dhok Channi

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک انصر خان کے تایا پیرس میں مقیم ملک افضال،ملک عابد کے والد محترم ملک حاجی مہربان حسین کی رسم چہلم میرا شمش کے قریب ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،راجہ جاویداخلاص،پاپا محمد ریاض،جاوید بٹ،محمد ظریف راجہ،شہزاد کمبوہ،راجہ ندیم احمد،راجہ علی اصغر،عبدالغفور کیانی،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،ظفرپگاڑا،پرویزاختر قادری،نمبردار اسد عزیز،زین العابدین عباس،نصیراختر بھٹی،چوہدری خالد رضا،ملک محمد فیاض اور دیگر نے شرکت کی۔


مقامی حلقوں نے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کلرسیداں کے ہیڈ ماسٹر کی کارکردگی اور رویئے پر شدید احتجاج

Local people criticise special education centre head master

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مقامی حلقوں نے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کلرسیداں کے ہیڈ ماسٹر کی کارکردگی اور رویئے پر شدید احتجاج کرتے ہو کہا ہے کہ ہیڈماسٹر تعلیمی کارکردگی اور نظم وضبط کی خرابی کا موجب بن رہے ہیں اور ان کی وجہ سے طلبہ طالبات مدرسہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں شفیق الرحمان،عبدالرحمان،محمد دلشاد،عبدالمجید،عبدالعزیز،سفیر احمد، چوہدری عقیل اور دیگر نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور دیگر کے نام ایک تحریری درخواست میں کہا ہے کہ جب سے پرویزاختر ہیڈ ماسٹر تعنیات ہوئے ہیں مدرسہ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ان کے رویئے کے باعث طلبہ اور والدین دونوں بہت پریشان ہیں کمزور طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑہانے کی بجائے انہیں مدرسہ سی ہی نکال دیا جاتا ہے اگر کوئی معزور بچہ کلاس میں پیشاب کردے تو اس کے والدین کو طلب کرکے صفائی کروائی جاتی ہے بچوں کی تعلیم وتربیت اور کھیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے والدین بچوں کو مدرسہ سے اٹھانے پر مجبور ہیں انہوں نے ہیڈماسٹر پرویزاختر کے خلاف فوری انکوائری اور ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔


استغاثہ الزام ثابت نہ کر سکا عدالت نے منشیات فروش کو نائن سی کے مقدمہ سے بری کر دیا

Drugs case against Samar Iqbal of Kahuta dropped by Judge

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)استغاثہ الزام ثابت نہ کر سکا عدالت نے منشیات فروش کو نائن سی کے مقدمہ سے بری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان راجہ عابد حسین نے کیس کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اعجاز رضا نے نائن سی کے ملزم ثمر اقبال سکنہ سوہڑی کہوٹہ کو مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کر دہئے۔پولیس نے مبینہ ملزم کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ ٹرائل کے دوران استغاثہ ملزم کیخلاف چرس برآمدگی ثابت نہ کر سکا جس کی وجہ سے معزز جج نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا۔


تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چوہدری اخلاق حسین،راجہ محمد جاوید،قمر ایاز،گلفراز بٹ،بابو انجم حفیظ قریشی،تنویر اختر شیرازی نے پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کی خالہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جمیل احمد ہاشمی،ہارون کمال ہاشمی اور دیگر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button