DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Shaheen cricket club, Sagri, win super 7 cricket match

سپر سیون کر کٹ میچ اختتام پزیر ہو گیا۔ فائنل میچ شاہین کر کٹ کلب ساگری نے جیت لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔بھون اعوان میں ملک عاصم حبیب، ملک مدثر، ملک سہیل مر تضیٰ اور ملک ندیم کے زیر اہتمام منعقدہ سپر سیون کر کٹ میچ اختتام پزیر ہو گیا۔ فائنل میچ شاہین کر کٹ کلب اور ایڈوکیٹ کر کٹ کلب کے درمیان منعقد ہوا جو شاہین کر کٹ کلب ساگری نے جیت لیا ٹورنامنٹ میں کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان،راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے 50سے زاہد ٹیموں نے حصہ لیا جس میں تمام ٹیموں کے آپس میں سخت مقابلے ہوئے جو آخر کار شاہین کر کٹ کلب نے جیت لیا۔جیتنے والی ٹیم کو20ہزار روپے اور ایک خوبصورت ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10ہزار روپے اور ایک خوبصورت ٹرافی انعام میں دی گئی۔میچ کے مہمانوں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، سابق ممبر پوٹھوہا ر ٹاؤن راجہ فیاض الحق جنجوعہ، نذابت شاہ آف ٹٹھی سیداں، ڈاکٹر سعید احمد خان، راجہ ذوالفقار ستی، راجہ ناصر مناء، ملک زعفران اعوان،چوہدری ظہیر حنیف، راجہ شہزاد،ملک حاجی نصیر، عاسف شاہ،ملک فدا حسین سمیت سیکنڑوں افراد نے شر کت کی۔کامیاب میچ کے انعقاد پرملک عاصم حبیب، ملک مدثر، ملک سہیل مر تضیٰ،ملک ندیم اشرف اور دیگر انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی گی۔

Kahuta; Shaheen cricket club, Sagri, have won super 7 cricket match by defeating advocate cricket club, The tournament was held in Boon Awan.


کہوٹہ پولیس تھانہ کہوٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کہوٹہ چھنی بازار ایک گھر پر چھاپہ مار 20بوتل شر اب برآمد

20 Bottles of alcohol found by police in a raid at Channi bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پولیس تھانہ کہوٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کہوٹہ چھنی بازار ایک گھر پر چھاپہ مار 20بوتل شر اب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے اطلاع ملی کہ چھنی بازار میں دو خواتین مختلف گائکوں میں شر اب سپلائی کرتی ہیں جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے بر وقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپہ مار کر دونوں خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان سے 20بوتل شراب بھی برآمد کر رہی۔


محکمہ بلڈنگ ڈیپارنمنٹ کے انجینئرانعام اور ٹھکیدار شفقت عباسی کی ملی بھگت گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک مغلاں یو سی نارہ2سالوں میں بھی مکمل نہ ہو سکا

Schools in Nara construction work not completed due to alleged corruption

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ بلڈنگ ڈیپارنمنٹ کے انجینئرانعام اور ٹھکیدار شفقت عباسی کی ملی بھگت گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک مغلاں یو سی نارہ2سالوں میں بھی مکمل نہ ہو سکا۔110ننھے منے طلبا و طالبات موسم “بھادوں “کی شدید دھوپ اور بارشوں میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے میں مجبور۔سابق کونسلر یوسی نارہ چوہدری محمد معروف اور دیگر اہلیان علاقہ کا شدید احتجا ج وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق سابق کونسلر یوسی نارہ چوہدری محمد معروف نے نمائندے کو بتایا کہ یونین کونسل نارہ ڈھوک مغلاں کے پرائمری سکول میں 2سال گزرنے کے باجود بھی کام مکمل نہ ہو سکا محکمہ بلڈنگ ڈیپارنمنٹ کے انجینئرانعام اور ٹھکیدار شفقت عباسی کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو رہا جب بھی فون کر تا ہوں یہ ٹال مٹول سے کام کر کر رہے ہیں فنڈز بھی موجود ہے 2سال سے میٹریل بھی پڑھا ہوا ہے مگر ان مذکورہ افراد کی عدم دل چسپی کی وجہ سے یہ کام مکمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے سکول ہذا کے 110ننھے منے طلبا و طالبات موسم “بھادوں “کی شدید دھوپ اور بارشوں میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے میں مجبور ہیں انہوں نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button