DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police make arrest in connection with child abuse in village Jiora

پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے ان کی وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کو پکڑا لیا گیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ; پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے ان کی وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کو پکڑا لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حسنین ربانی ولد غلام ربانی قوم ستی سکنہ جیوڑہ، ناصر بشیر ولد بشیر احمد قوم ستی سکنہ جیوڑہ اور ذیشان منیر ولد محمد منیر ستی سکنہ جیوڑہ شامل ہیں۔ ملزمان سے 4برہنہ ویڈیوز بھی بر آمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ میں بد فعلی اور برہنہ ویڈیو بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے مقدمات درج ہیں۔ سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان کو ہدایت کی ہے کہ تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کیئے جائیں۔ اگر کوئی متاثرہ خاندان مد عی نہ بنے تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے۔

Kahuta; Police make arrest in connection with child abuse in village Jiora, the head of the gang arrested has been named as Hasnain Rabbani.

Show More

Related Articles

Back to top button