کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)روات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروا ئی ایک ہزار بوتل شراب، 1550گرام چرس برآمد کر کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او روات کاشف اقبال نے بحریہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی ایک ہزار بوتل شراب اور 1550گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے ادھر مقامی حلقوں نے روات پولیس کی کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی درجنوں دیہات میں بجلی کے آلات جل گئے
Home appliances burn as electricity voltage continuous to go up and down
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی درجنوں دیہات میں بجلی کے آلات جل گئے آئیسکو حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بجلی کے وولٹیج نہ صرف معمول سے کم آ رہے ہیں بلکہ ان میں کمی بیشی بھی روزانہ کا معمول بن چکا ہے کچھوے کی چال سے چلنے والے پنکھے اچانک گھوڑے کی طرح سر پٹ دوڑ پڑتے ہیں اسی طرح بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی بیشی سے بجلی کے آلات تیز ی سے تباہ ہو رہے ہیں کلر سیداں شہر دودہلی،سکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر بجلی کے آلات جل جاتے ہیں بلب ہوں یا پنکھے ریفریجریٹر ہو یا بجلی کی موٹر کسی بھی لمحے ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔صارفین کوہر ماہ بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کے آلات جل جانے سے بھی شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سارے عمل میں آئیسکو عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
محمد اکبربٹ ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی تعزیت
PPP Leaders pay condolences on death of M Akbar Butt
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین،مردان سے سینیٹر شجاع خان زادہ، راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ اور دیگر نے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی معروف قانون دان محمد اکبربٹ ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہا ر کیا۔
مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما چوہدری اللہ دتہ انتقال کر گئے نماز جنازہ سرصوبہ شاہ کے قریب نمب میر گالہ میں ادا کی گئی
Ch Allah Ditta (PML-N) passed away in Namb Mirgala, Sir sooba shah
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما چوہدری اللہ دتہ انتقال کر گئے نماز جنازہ سرصوبہ شاہ کے قریب نمب میر گالہ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، محمود شوکت بھٹی،چوہدری ظہیر محمود، راجہ گلستان خان،چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی، الحاج غلام ظہیر بھٹی،بابر ضمیر، حاجی احمد سعید، ظفر اقبال قریشی، راجہ محمد یامین، ماسٹر محمد آزاد، صوبیدار میجر عبدالرزاق، ماسٹر طارق محمود منہاس، راجہ گلستان فرشی، عبدالقدوس بٹ، کپتان محمد ایوب،چوہدری اکرام الحق،ماسٹر رمضان منہاس،چوہدری وقاص گجر،ملک طیفور احمد،حاجی محمدا دریس، ظفر اقبال قریشی،ارشد فاروق، ٹھیکیدار پرویز اختر، قاصد کلیال اور دیگر نے شرکت کی۔