DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Hassan Iqbal of Shaheen public school achieves 1st position in result
شاہین پبلک سکول اینڈ کالج کلر سیداں کے طالب علم حسن اقبال نے 491 نمبر لے کر کے پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں شاہین پبلک سکول اینڈ کالج کلر سیداں کے طالب علم حسن اقبال نے 491 نمبر لے کر کے پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ فوجی فاؤنڈیشن سکول کلر سیداں کی طالبہ طیبہ فاطمہ اور شاہین پبلک سکول کی طالبہ ایمان فاطمہ نے 481نمبرزحاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔فوجی فاؤنڈیشن کی ہی طالبہ ملائیکہ علی 480 نمبر وں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔شاہیں پبلک سکول کے 47 بچوں نے امتحانات میں حصہ لیا اور تمام کے تمام کامیاب قرار پائے اور اس طرح ان کا نتیجہ سو فیصد رہا۔سرکاری تعلیمی اداروں میں کلاس نہم کے نتائج مایوس کن رہے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام کی طالبہ نمبرہ غضنفر نے 463 اور سحر فاطمہ نے 461 نمبر وں کیساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی طالبہ قراتلعین نے 464 نمبر حاصل کئے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ شریف کی طالبہ اریبہ پرویزنے 365 نمبر حاصل کئے اور سکول کا رزلٹ 58فیصد رہا۔گرلز ہائی سکول کلریاں کی زرمینہ بی بی نے 444 نمبر حاصل کئے۔اسی سکول کی حلیمہ ندیم 398 اور فاطمہ نور نے 362 نمبر حاصل کر کے باالترتیب سکول میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروہا کی طالبہ عالیہ ستار نے 444اور نغمہ جلیل نے 386 نمبروں کیساتھ سکول میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔سکول میں 27 طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 19 طالبات کامیاب ہوئیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 کی طالبہ فاطمہ شیریں نے 431 جبکہ تسلیم فاطمہ نے 407 نمبرز حاصل کر کے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی،سکول کا نتیجہ 38 فیصد رہا۔
Kallar Syedan; Hassan Iqbal from Shaheen public school has achieved 1st position at class 9 exam results.
نمل یونیورسٹی کی طالبہ کلر سیداں سے اغوا ضلع گجرات کے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
NIML Uni student from Kallar Syedan abducted
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)نمل یونیورسٹی کی طالبہ کلر سیداں سے اغوا ضلع گجرات کے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج، کلر سیداں پولیس کو درخواست دی گئی کہ نمل یونیورسٹی میں بی ایس میتھ کی طالبہ عید کی چھٹیاں گزارنے گاؤں آئی ہوئی تھی کہ اسے حمزہ افضل ولد محمد افضل چک نمبر 30سکندر ڈاکخانہ بانسریاں تحصیل کھاریاں بہلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گیا ہے اس دوران وہ گھر میں موجود چار تولے کا بریسلٹ سیٹ،پانچ انگوٹھیاں، لیپ ٹاپ اور چوبیس ہزار کی نقدی ہمراہ لے گئی ہے کلر سیداں پولیس نے حمزہ افضل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کلر سیداں پولیس نے غیر مصفا پانی کے مرکز کی سیل توڑ کر اسے استعمال کرنے کے الزا م میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
Man arrested and charged for breaking water seal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے غیر مصفا پانی کے مرکز کی سیل توڑ کر اسے استعمال کرنے کے الزا م میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، پنجاب فوڈسیفٹی آفیسر مسماۃ انیشیا مجید نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نے گوجرخان روڈ پر واقعہ آب رواں فلٹریشن پلانٹ پر اس کے مالکان کو تمبیہ کی کہ وہ فلٹر کو فوری تبدیل کریں اور صفائی کے بعد درخواست دیں تو ان کے کام کو اجازت مل جائے گی اور پانی کے دوبارہ نمونے اٹھائے جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی فلٹریشن پلانٹ کو سیل کر دیا گیا بعد ازاں اسے مالکان نے از خود سیل توڑ کر استعمال کرنا شروع کر دیا جس پر اسے دوبارہ سیل کر دیا گیا اس دوران انہوں نے پولیس کو طلب کر کے عثمان نثار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔
تعزیت
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف، راجہ ربنواز خان جنجوعہ، حاجی طارق تاج،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، سیٹھ عبدالرؤف سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی محمد اکبر بٹ ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔