DailyNewsKahuta

Kahuta; M Irfan of village Dhok Tarangla, Baghar found hanging

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بگہار میں 25سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بگہار میں 25سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق بگہار کی ڈھوک ترنگلہ میں محمد عرفان ولد خالد محمود نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر زندگی کا کا خاتمہ کر ڈالا، خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس تھانہ کہوٹہ وقوعہ پر روانہ۔


صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے معروف سماجی شخصیت پٹواری ساجد عباسی کی ملاقات

MPA Raja Sagheer Ahmed meets with Revenue officer Sajid Abbassi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے معروف سماجی شخصیت پٹواری ساجد عباسی کی ملاقات۔اپنے علاقے سلیٹھہ عباسیاں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر راجہ صغیر احمد نے ان کو حل کر نے کی یقین دھانی کرائی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسے معروف سماجی شخصیت پٹواری ساجد عباسی اور صابر عباسی نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے MPAراجہ صغیر احمدکو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب مقرر ہونے پر دلی مبارکبا دپیش کی اور انہوں نے راجہ صغیر احمد کو اپنے علاقہ سلیٹھہ عباسیاں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر راجہ صغیر احمد نے ان کو حل کر نے کی یقین دھانی کرائی۔ پٹواری ساجد عباسی اور صابر عباسی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔


Show More

Related Articles

Back to top button