کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر اسرار حسین نے تین مختلف کارروائیوں میں 115 روند اور ایک عدد شراب بوتل برآمد کر لی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ باغ بوٹا کے قریب ایک شخص بھاری مقدار میں روند لئے کھڑا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملک محمد رشید سکنہ جاوا (راولپنڈی) کو قابو کر کے اس کے قبضے سے دو عدد ڈبیاں جس میں 80 روند تھے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ چوکپنڈوری میں دوران ناکہ بندی کی ملزم عنصر محمود کی جامع تلاشی کے دوران 30 بور پسٹل کے 25 روند برآمد کر لئے جبکہ تیسری کارروائی میں ملزم رفاقت ولد پنوں کے قبضہ سے ایک عدد بوتل شراب برآمد کر لی۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نوید ولد محمد شریف سکنہ گوجرانوالہ کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کر لی۔
Kallar Syedan; Malik M Rashid of Java was arrested in possession of 115 rounds of fire arms, Ansar Mahmood was arrested in possession of 15 rounds of fire arms, Rafaqat was arrested in possession of alcohol, while M Navid was arrested in possession of drugs.
بلال سکنہ کلر سیداں کے خلاف مقدمہ درج
Police case registered against Bilal for hitting rescue services vehicle
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے ریسکیو 1122کی گاڑی کو عقب سے ٹکر مارنے اور عملے کو ہراساں کرنے کے الزام میں بلال سکنہ کلر سیداں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق ریسکیو کی گاڑی کلر سیداں شہر میں گوجرخان روڈ کی جانب روانہ ہوئی اس کی ایمرجنسی لائٹ اور سائرن بھی آن تھے اور مگر مین چوک پر عقب سے آنے والی ٹیوٹا گاڑی نے ریسکیو ایمبولینس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے بعد ایمبولینس کے ڈرائیور اور عملے کو برا بھلا بھی کہا گیا کلر سیداں پولیس نے دوران ڈیوٹی ملازمین کو ہراساں کرنے،سرکاری گاڑی کا نقصان کرنے راستہ بند کرنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں بلال اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت ایک برس میں تمام مخالفین کو باری باری جیلوں میں ڈال کر بھی ایک روپیہ وصول نہیں کر سکی, محمد زبیر کیانی
Current administration has achieved nothing by putting away all the opposition, M Zubair Kiyani
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا تقاضا ہے کہ حکومت ملک میں قومی اتفاق رائے اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے پہل کرے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے یورپی ممالک کے دورے کے بعد وطن واپسی پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو سنگین خطرات لاحق ہیں ہمارے پڑوسی ممالک اور بعض عالمی قوتیں پاکستان کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں اس خوفناک صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیس کروڑ عوام کو اپنے داخلی اختلافات ترک کر کے ایک ہونا ہو گا اور اس کے لیے حکمران جماعت کو پہل کرنا ہو گی،پی ٹی آئی کی حکومت ایک برس میں تمام مخالفین کو باری باری جیلوں میں ڈال کر بھی ایک روپیہ وصول نہیں کر سکی محض الزام تراشی سے ملک اور جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے گزشتہ انتخابات سے یہ بات کھل کر واضع ہو گئی ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ووٹوں کو چرا گیا ہے۔
آج کے حکمرانوں کو منہ چھپانے کی کہیں جگہ نہ ملے گی,راجہ قمر مسعود
Todays political leaders wont find place to hide in future, Raja Qamar Masood
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر بدترین انتقامی کاروائیاں جاری ہیں نیب حکومت کا طفیلی ادارہ بن چکا ہے جو حکمرانوں کی صفوں میں موجود کرپٹ لوگوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اداروں کو ملکی بقا اور سالمیت کے لیے اپنی اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئیے۔ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ عوامی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکو پھانسی دے کر بھی لوگوں کے دلوں میں بھٹو کی محبت کو کم نہ کیا جا سکانواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے جیل میں ڈالا گیا مگر وہ آج بھی پنجاب کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔نیب نے آج تک حکومتی اشاروں پر کام کیا جس سے نیب کی اپنی حیثیت مشکوک ہو چکی ہے پوری دنیا پاکستان میں سیاست کے نام پر محدود جمہوریت کے کھیل کو گہری نظروں سے دیکھ رہی ہے نیب کچھ بھی کر لے یہ عوام کے دلوں سے ذوالفقار علی بھٹو،بینظر بھٹو اور نواز شریف کی محبت کو کم نہیں کر سکتاآج نہیں تو کل مستقبل صرف بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا ہے وہ وقت زیادرہ دور نہیں کہ آج کے حکمرانوں کو منہ چھپانے کی کہیں جگہ نہ ملے گی۔
ملک حاجی مہربان حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ میرہ شمس میں ادا کی گئی
Malik Haji Mehrban Hussain passed away, namaz e janaza held in Maira Shamas
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مقیم ملک عابد اور ملک افضا ل کے والد محترم معروف سیاسی رہنما ملک عنصر خان کے تایا محترم ملک حاجی مہربان حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ میرہ شمس میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، مسلم لیگ ن فرانس کے صدر راجہ علی اصغر، محمد جاوید بٹ، چوہدری محمد عظیم، چوہدری توقیر اسلم، راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر آف پٹھی،چوہدری یاسر چمن،چوہدری اشفاق حسین، چوہدری خالد، مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محمود، ملک فیاض سندھو، الحاج اسلم بانی، راجہ صفدر کیانی، ارشاد کمبوہ،وقار بھٹی ایڈووکیٹ، نمبردار اسد عزیز، راجہ شوکت وارثی، ملک جمیل عادل، چوہدری آمین اسلم، ملک انجم وارثی، راجہ طارق ایوب، مرزا عتیق الرحمان، جاوید چشتی،تنویر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔
فر ا نس پلٹ ر ا شد محمو د کی بیٹیو ں ا و ر سا جد محمو د،آ صف محمو د،ا بر ا ر حسین،شا ہد محمو د کی بھتیجو ں کی ر خصتی محمد شفیق،عمر نذ یر کے ہمر ا ہ گزشتہ ر و ز ا نجا م پا ئی
Wedding of daughters of Rashid Mahmood of France celebrated in Kallar Syedan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)فر ا نس پلٹ ر ا شد محمو د کی بیٹیو ں ا و ر سا جد محمو د،آ صف محمو د،ا بر ا ر حسین،شا ہد محمو د کی بھتیجو ں کی ر خصتی محمد شفیق،عمر نذ یر کے ہمر ا ہ گزشتہ ر و ز ا نجا م پا ئی ا س مو قع پر چو ہد ر ی شفقت محمو دمسعود ا حمد بھٹی،ما سٹر ند یم،پر و یز ا قبا ل،پرنس جاوید اقبال،ر ا جہ محمد سعید،محمد بشا ر ت،محمد کا مر ا ن،عشر ت بھٹی سمیت د یگر نے شر کت کی۔