جاتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کے مرکزی راستے اور صحن میں بارشی پانی داخل طلبات کو شدید مشکلات کا سامنا اہل دیہہ اور والدین سراپا احتجاج اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گاؤں جاتلی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مرکزی راستے میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کا بارشی پانی آب نکاسی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سارا پانی راستے میں جمع ہو گیا جس وجہ سے یہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور زیادہ بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے سکول کے صحن میں داخل ہو گیا جس کے باعث طلبات کوکافی دقت کا سامنا کرنا پڑاسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اک دن کا مسئلہ نہیں جب بھی بارش ہوتی ہے تو پانی زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے سکول کے صحن میں داخل ہو جاتا ہے جبکہ ایل دیہہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے تقریبا 20سالوں سے پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دن پانی جمع ہو جاتا ہے اور نہ صرف گاؤں کے لوگوں کو بلکے سکول میں زیر تعلیم طلبات کو بھی اس مشکل مرحلے سے گزر کر تعلیم کے حصول کے لیے سکول پہنچا پڑتا ہے اس راستے کی پختگی اور پانی کی نکاسی کے بندوبست کے لیے متعدد بار درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی حل نہ نکل سکا ہم اعلی احکام سے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری طور پرفنڈز کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں
Gujar Khan; Parents have held a protest as gov girls high school Jatli is submerged under water making life misery for the students. The reason for water entering the school is main road leading to school has no sewerage system and water leads like river to the school.
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کا اعزا ز میٹرک کے سالانہ رزلٹ میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن
Gov girls high school, Jatli exam result 2nd position in District
جاتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کا اعزا ز میٹرک کے سالانہ رزلٹ میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کی ہیڈ مسٹریس اور اُساتذہ کرام کی محنت رنگ لے آئیں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تنزیلا بانو نے 1026لے سکول میں اول،نورالعین نے 1008نمبر لے کر دوسری جبکہ حنا مختار نے 967نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ضلع بھر میں سکول کی دوسری پوزیشن آنے پر سیاسی و سماجی شخصیات راجہ شازی،راجہ مسعود سرور،راجہ نعیم المجید،راجہ محمد علی،ڈاکٹر سعید،راجہ سکندر،وزیر سلطان،راجہ اقلیم،ماسٹر طارق،راجہ سلطان اور دیگر نے اس شاندار کارکردگی پر سکول کی ہیڈ مسٹریس اور اُساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی