راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پنجاب کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد (آج) جمعہ کے روز سے دوبارہ کھل رہے ہیں ، بوائز سکولوں کے اوقات کار صبح پونے آٹھ بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک ہیں جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے دن ایک بجکر 15منٹ تک ہونگے۔ دریں اثناء فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے زیر انتظام تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی عیدالاضحی اور موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج جمعہ کو دوبارہ کھل رہے ہیں۔