مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ سینکڑوں افراد کی شر کت جبکہ کہوٹہ بار ایسوسی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔کہوٹہ کلر چوک میں بعد نماز جمعہ ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہر ہ ہوا جس میں امیر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ، سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر عارف قریشی، ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری،مولانا ادریس ہاشمی، مولانا غلا م تضیٰ صابری،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کے ابرار عباسی، سردار محمد مسعود، صدر کہوٹہ بارایسوسی ایشن راجہ افشار محبوب، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ، رانا غلام مر تضیٰ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، راجہ احتشام جنجوعہ ایڈوکیٹ، اصغر حسین کیانی جنر ل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ،سید خالد حسین شاہ سمیت کثیر تعداد شہر یوں نے شر کت کی اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر آزادی تک پاکستان نا مکمل ہے بھارت نے اس پر غاضبانہ قبضہ کیا ہوا ہے پاکستان کے 22کروڑ عوام مسلح افواج اور کشمیری عوام بھارتی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں امریکہ اور سلامتی کونسل آج خاموش کیوں ہے دس لاکھ بھاری فوج نے کرفیو لگا کر کروڑوں کشمیریوں کو گھروں میں نظر بند کیا ہوا ہے بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام کی تحریک آئے روز ابھرتی ہے جب کشمیریوں کو حق آزادی نہیں ملتا اسوقت تک جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنڑول لائین کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستانی فوجیوں کو شہید کر نے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔




