پیرس(زہد مصطفی اعوان, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )آج مودی دنیا بھر میں ایکسپوز ہو گیا ہے۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیرس ائیر پورٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں میں اجاگر ہو چکا ہے ،انڈیا کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم و جبر فوری بند کرے انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے لیے آگے آئیں۔پاکستان ان مظلوم کشمیریوں کی کی اخلاقی ،سیاسی مدد جاری رکھے گا ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یورپ میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے پر پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تارکین وطن کا مرکزی کردار ہے۔وفاقی وزیر ر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر کا استقبال فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور اور پی ٹی آئی فرانس کے رہنماوں نے کیا۔
France; Federal Minister for Science and Technology Fawad Chaudhry from Jhelum arrives in Paris on a two-day visit to France, where he was given grand reception at the airport by PTI supporters.