DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Black day observed at Jinnah hall, Kallar Syedan on independence day of India

جناح ہال کلرسیداں میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہم کل بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ دشمن کے پنجے میں نہیں رہنے دیں گئے،ہم ایک پرامن قوم ہیں،مذہب کے نام پر انتہا پسندی اور قتل وغارت کی مذمت کرتے ہیں،لیکن اگر ہمارے ملک پر جب کبھی آنچ آئی تو قوم کا بچہ بچہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جناح ہال کلرسیداں میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام انتظامیہ نے کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم مہذب طریقے سے یوم سیاہ مناکر عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دے،ہم ایک پرامن قوم ہیں جو مذہبی انتہا پسندی کی بنیادو ں پر قتل وغارت کے خلاف ہیں تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو قوم کا بچہ بچہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوجائے گا،شہادت مسلمان کی میراث ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈ اہے،بھارت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونے تک خطے میں غربت،افلاس اور جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے،آخر میں کشمیریوں کے حق میں ایک واک کا بھی اہتما م کیا گیا،جس میں ایم این اے صداقت عباسی نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگوائے۔


گیس سلنڈر پھٹ جانے کے باعث 70 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی

Mrs Syed Akbar killed in gas explosion accident in village Morra Daryal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) گیس سلنڈر پھٹ جانے کے باعث 70 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ یہ واقعہ کلر سیداں اور گوجرخان کے سنگم پر واقع گاؤں موہڑہ ڈریال میں پیش آیا جہاں سید اکبر کی 70 سالہ بیوی ناشتہ تیار کرنے کیلئے کچن گئی اور دیا سلائی جلاتے ہی ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی جسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر پانچ یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئی۔


جرمانوں کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کو واپس نہ لیا

Transporters refuse to lower fares despite being handed fine

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کی کوششوں اور جرمانوں کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کو واپس نہ لیا گزشتہ ماہ سے اضافی کرایے کی وصولی جاری ہے انتظامیہ نے متعدد بار زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کی مگر ٹرانسپورٹر جرمانہ تو ادا کر دیتے ہیں مگر کرایوں میں اضافہ واپس لینے کو تیار نہیں ملازمت پیشہ افراد روزانہ ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں بے عزت ہوتے ہیں زائد کرایے کی وصولی پر اعتراض کیا جائے تو عملہ بے عزت کر کے گاڑی سے اتار دیتا ہے گزشتہ برس جاری ہونے والے کرایے نامے میں پیر ودھائی سے کلرسیداں اور روات سے کلرسیداں کا کرایہ با الترتیب 45روپے اور 20روپے مقرر ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز 100 روپے اور 40روپے وصول کر رہے ہیں جو مقررہ کرایو ں سے بھی سو فیصد زائد ہے اس ساری صورت حال میں انتظامیہ بے بسی کی عملی تصویر بنی ہوئی ہے اور مسافر دن رات لٹ رہے ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں اور کوئی بھی بے لگا م ٹرانسپورٹرز کو لگام دینے کو تیار نہیں جس کی وجہ بڑھتی ہوئی لاقانونیت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button