AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Black day observed in Chakswari along with rest of Azad Kashmir on Indian independence day

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرآزادکشمیر بھر کی طرح چکسواری میں بھی یوم سیاہ منایاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرآزادکشمیر بھر کی طرح چکسواری میں بھی یوم سیاہ منایاگیا محکمہ تعلیم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پرکی تعمیل وتکمل کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری اورگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے اساتذہ اورطلبہ نے یوم سیاہ منایاسیاہ پرچم لہرائے گئے اساتذہ اورطلبہ نے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کریوم سیاہ منایاگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں یوم سیاہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب کی صدارت انچارج صدر معلم خواجہ محمدتاج نے کی گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں منعقدہ تقریب کی صدار ت ادارے کے انچارج صدر معلم چودھری اللہ دتہ بسمل نے کی اساتذہ اورطلبہ نے کہاکہ بھارت کااصل چہرہ بے نقاب ہوگیاہے بھارت ایک ظالم غاصب ملک ہے انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کامرتکب ہورہاہے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اپنااصل چہرہ دکھادیاہے اقوام متحدہ اورعالمی برادری فوری طورپراپنارول اداکرے اوربھارت پردباؤ ڈال کربھارتی مظالم بندکروائے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جموں و کشمیر لبریشن کونسل کے جنرل سیکرٹری انعام الحق نامی نے کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار بھارتی حکومت نے کشمیر میں جمہوریت کو روند ڈالا ہے آرٹیکل370 بھارت کے آئین کا حصہ ہے کشمیر ی اس کو نہ پہلے مانتے تھے نہ اب مانتے ہیں سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آنا خوش آئندہے لیکن عالمی برادری کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے ٓٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے محض زبانی کلامی یا قراردادوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اگر اب بھی عالمی براداری نے اقدامات نہ اٹھائے تو پوری وادی کے کشمیری بندوق اٹھانے پر مجبور ہو جائیں کیونکہ آزادی کے لیے بندوق اٹھانا کشمیریوں کا پیدایشی حق ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انعام الحق نامی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر لگائی جانے والی پابندیوں پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے پورئے مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے بھارت اور مودی جتنا زور لگا لیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتے انھوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات ہندو قوم پرست ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں جو بھارت کو تقسیم کر کے رہیں گے مودی کی انتا پسندانہ اقدامات اور سوچ کشمیر میں ایک ایسی چنگاڑی کو بھڑکا سکتے ہیں جسے روکنا پھیر شاید کسی کے بس کی بات نہ ہو انعام الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں بھارت اور پاکستان اس مسئلے کو اسوقت تک حل نہیں کر سکتے جب تک بطور فریق کشمیریوں کو اس میں شامل نہیں کیا جاتا لہذا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ مسئلے کے اصل فریق کشمیریوں کی رائے کو اولیت دی جائے اور عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر پیش کرتے وقت کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے اس موقعہ پر احتشام الحق ایڈووکیٹ، افراز محمود راجہ، خواجہ شعیب ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد وارثی اور بابو پرویز اقبال بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

Back to top button