بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جزبے سے منائی گئی مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماع منعقد ہوئے سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد بیول میں ہوا جس میں ملک کی سلامتی،استحکام پاکستان،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں گئیں لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کے چھوٹے بڑے جانور قربان کیے غریبوں اور مسکینوں میں گوشت تقسیم کیا لوگ تمام گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو عید ملے بچوں نے جھولوں پر تمام دن عید گزاری۔
سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے بھتیجے چوہدری ابرار احمد کے بیٹے عمر اللہ دتہ چوہدری،عبداللہ احمد چوہدری کی دعوت ولیمہ
Wallima of nephews of ex MPA Ch Iftikhar Ahmed Warsi celebrated at Shaadi hall Gujar Khan
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے بھتیجے چوہدری ابرار احمد کے بیٹے عمر اللہ دتہ چوہدری،عبداللہ احمد چوہدری کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب شادی ہال گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،جماعت اسلامی کے رہنما راجہ جاد،مسلم لیگی رہنما ملک پرویز،سابق چیئرمین،وائس چیئرمین،جنرل کونسلرز،اساتذہ، تاجروں،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تھانہ گوجرخان میں پیش آنیوالا واقعہ انسانی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہے
Man who died in police custody in Gujar Khan leads to many questions
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تھانہ گوجرخان میں پیش آنیوالا واقعہ انسانی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہے شاید نئے پاکستان میں پولیس ابھی تک پرانی ہی ہے تبدیلی کے سب دعوے جھوٹے نکلے۔تبدیلی سرکار کے منشور میں سب سے سرفہرست پولیس ری فارمز تھیں اور تبدیلی خان اپنی کئی تقریروں میں پولیس کی اصلاح پر لیکچر دیتے رہے تھے مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس میں کسی قسم کی اصلاحی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔آئے روز جعلی پولیس مقابلے،ماورائے عدالت،قتل اور غریب عوام پر بیہمانہ تشدد ویسے ہی دیکھنے میں آ رہا ہے موجودہ واقعہ اسکی تازہ مثال ہے تھانہ گوجرخان میں سولہ دن سے حبس بے جا رکھا جانے والا نوجوان پولیس کے بے انتہا تشدد کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا عوامی و سماجی حلقوں میں سخت غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے اگر قانون کے محافظ ایسی حرکتیں کریں گے تو انصاف کیسے ملے گا سیاسی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایسی کاروائی کی جائے کہ وہ نشان ِ عبرت بن جائیں۔