مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔جشن آزادی 14اگست کے موقع پرٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ اور ایم سی کہوٹہ کے آفس میں پر چم کشائی۔جشن آزاد کی موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،سی او مخدوم احمد بلال، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ شفقت بھٹی، رانا غلام مرتضیٰ،خورشید ستی، ڈاکٹر ایم ایم عالم اور دیگرافراد بھی موجود تھے۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کی رہائش گاہ پرپیر صاحب سلطان العارفین آف نیریاں شریف اور چوہدری محمد یٰسین اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی کی آمد
Col M Shabbir Awan holds reception for Pir Sulatn Al Arfin
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کی رہائش گاہ پرپیر صاحب سلطان العارفین آف نیریاں شریف اور چوہدری محمد یٰسین اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی کی آمد،کرنل محمد شبیر اعوان سے مختلف حالات پر تفصیلی گفتگو۔کرنل محمد شبیر اعوان سابق ایم پی اے پی پی سیون نے اپنے معزز مہمانوں کو عید گفٹ بھی پیش کیے اور مختلف لوازمات سے ان کی تواضع کی معزز مہمانوں نے اپنے میز بان سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ نے عید الحضٰی کے موقع پر بہترین کارکر دگی
RWMC praised for their contributions during eid festival
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ نے عید الحضٰی کے موقع پر بہترین کارکر دگی۔ انچارچ آر ڈبلیو ایم سی ولید عباسی، سپر وائزر نذیر احمد، آویزیش، عمران اور عطیق کی نگرانی میں ملازمین نے عید کے تین دنوں میں صبح 4بجے سے8بجے تک ڈیوٹی سر انجام دی۔شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کر نے پر معززین شہر کی طرف سے ان کی خدمات کا سر اہا ہے جبکہ انچارچ آر ڈبلیو ایم سی ولید عباسی، سپر وائزر نذیر احمد، آویزیش، عمران اور عطیق نے کلر چوک اور مٹور چوک میں کمپلین کمنپ لگایا جہاں پر عوام کی شکائیات نوٹ کی جاتی اورفی الفور ہنگامی بنیاد پر حل کیا جا تا رہا اور ٹیم منیجمنٹ نے صبح 4بجے سے رات8بجے تک ٖڈیوٹی سر انجام دی انچارچ آر ڈبلیو ایم سی ولید عباسی، سپر وائزر نذیر احمد، آویزیش، عمران اور عطیق کی نگرانی میں آر ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دی انتظامیہ کی ان تھک محنت پر معززین علاقہ نے خوب سراہا اور ان کو داد پیش کی ہے۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نذر اقبال آف ممیام راجگان کا صاحبزادہ راجہ عاصم اقبال رشتہ ازواج میں منسلک ہوگیا۔
Wedding of Raja Asim Iqbal celebrated in Mamyam Rajgaan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نذر اقبال آف ممیام راجگان کا صاحبزادہ راجہ عاصم اقبال رشتہ ازواج میں منسلک ہوگیا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں ممبران اسمبلی، سابق بلدیانی نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ راجہ نذر اقبال آف ممیام راجگان کے صاحبزادے راجہ عاصم اقبال کی دعوت ولیمہ کی تقرب اسلام آباد کے ایک بڑھے میرج ہال”فوڈریسٹ”میں منعقد ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ شجاع جنجوعہ،لیگی رہنماء راجہ علی اصغر، حافظ ملک سہیل اشرف، صدر مسلم لیگ ن تنویر ناز بھٹی،راجہ ساجد پی ٹی آئی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ بابو ظفراقبال، حاجی راجہ شاہپال، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، سابق کونسلر راجہ عباس،چوہدری اسد محمود، راجہ حیدر، راجہ عمران، راجہ عابد، محمد علی،عاقب علی،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔