DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Pakistan independence day celebrated in Azad Kashmir and promise of to make Pakistan in accordance with views of Qaid e Azam Mohammad Ali Jinnah

پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کی امنگوں ترجمان بنائیں گے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی نے کہاہے کہ 14اگست کادن ایک یادگاردن ہے جوہمارے لیے ان گنت خوشیاں اورمسرتیں لے کرآتاہے آج ہم اس دن کوتزک واحتشام اورشایان شان طریقہ سے منارہے ہیں آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخرقیادت میں غلامی سے نجات حاصل کی تھی آج کے دن طاغوتی طاقتوں کوشکست ہوئی تھی ہمیں ان مقاصد کوپیش نظررکھناہے جن کی تکمیل کے لئے ہم نے پاکستان حاصل کیاتھاآزادی حاصل کرناایک مقصدتھا آج کے دن ہم نے منزل کاسراغ لگایاتھاآج کے دن ہم نے اپنی شناخت حاصل کی تھی ہمیں آج یہ عہدکرناہے کہ ہم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کی امنگوں ترجمان بنائیں گے آج ہم اظہارتشکرکررہے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی کالاکھ لاکھ شکرہے کہ جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیاآج ہم آزادہیں آج کے دن کااہم ترین تقاضایہ ہے کہ ہم رب جلیل کے سامنے سجدہ ریز ہوکرآزادی کی اس نعمت کاشکر یہ اداکریں ہمیں یہ فراموش نہیں کرناچاہیے کہ آزادی ایک نعمت ہے آج کے دن ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہماراہرقدم آزادی کے تحفظ اوراپنے تشخص کے استحکام کی خاطراٹھے گاآج کے ہم سب کویہ عہدکرناہوگاکہ آزادی کے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہمیں ان شہیدوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرناچاہیے جنہوں نے اپناخون دے کرآزادی حاصل کی تھی انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیایاسرعرفات مدرس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ابرار حسین مدرس نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاحیدر علی مدرس نے نظامت کے فرائض انجام دیے تقریب سے صدر تقریب اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج ہم یہ عہدکرتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی اس کی طرف بڑھنے والے ناپاک پاؤں کاٹ دیے جائیں گے ہمارے دلوں نے اندرپاکستان کی خدمت کالازوال جذبہ ہوناچاہیے ہماری آزادی ہم سے یہ تقاضاکرتی ہے کہ پاکستان کے قیام کے مقاصدکوپوراکریں پاکستان نے ہمیں عزت آبرواوروقارعطاکیاہماراعزم ہوناچاہیے کہ ہم زندگی کے آخری سانسوں تک پاکستان کی آزادی کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے اور کشمیر کوآزادکرا کے تحریک آزادی کشمیر کوتحریک تکمیل پاکستان میں بدلناہے ہمیں ان پاکستان دشمن عناصر کامقابلہ کرناہوگاجوہماری آزادی کے دررپے ہیں ہم نے آزادی لاکھوں قربانیوں کے بعدحاصل کی ہے ہمیں قافلہ حریت کے جانبازوں کوبھی یادرکھناہوگاجنہوں نے آزادی پراپنی جانیں پروانہ وارقربان کیں ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کے اس فرمان کو یادرکھناچاہیے اتحادتنظیم اورایمان کے الفاظ کواپنی زندگی کاراہنمااصول قراردے دیں پاکستان کاکوئی بھی دشمن چاہے بھارت ہویاکوئی اورہوکبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتاپاکستان ایٹمی پاورہے عالم اسلام کا ناقابل تسخیرقلعہ ہے افواج پاکستان اس کی محافظ ہیں پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدیں محفوظ اورمضبوط ہیں پاکستان سرفروشان وجان نثاران اسلام نے پاکستان کے حصول کے لئے اپناتن من دھن سب کچھ قربان کردیاآزادی کے چراغ خون جگرسے جلائے پاکستان کے حصول کے لئے ماؤں نے اپنے بیٹے قربا ن کیے بہنوں نے بھائی بھینٹ چڑھائے بیویوں نے اپنے سہاگ لٹائے اورننھے منھے بچوں نے اپنے باپ وطن کے نام پرقربان کردیے غرض کہ برصغیر کے مسلمانوں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح بانی پاکستان کی قابل فخرقیادت میں اپنے خون کے دیپ جلاکرپیارے وطن پاکستان کی بنیادرکھی ایک ایساوطن فردوس سے زیادہ حسین ہے جس کے نظاروں میں جنت کی بہاروں کاحسن ہے پاکستان ایک عظیم اسلامی ملک ہے جوایک مسلمہ حقیت بن چکاہے پاکستان نظریہ اسلام پرقائم ہوا مگرپاکستان کے دشمن بھارت نے اس حقیقت کودل سے تسلیم نہیں کیاااورہروقت موقع کی تلاش میں رہتاہے کہ وطن عزیز پاکستان کوتاخت وتاراج کردے لیکن وطن کے رکھوالے غافل نہیں وہ اپنے بازوں اوراتنی قوت اورہمت رکھتے ہیں کہ اس اس آنکھ کوپھوڑدیں جوارض مقدس کی طرف نظربد سے دیکھے وہ کلائی مروڑ دیں جواس کشورحسین کی جانب مقصدبد کے لئے اٹھے اوراس پاؤں کوتوڑدیں اس پاک سرزمین کرتاراج کرنے کے لئے بڑھے ہم وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کی خاطراس وقت تک لڑیں گے جب تک طلوع وغروب کاعمل جاری رہے گا تقریب سے عرفان الحق ابرار حسین یاسرعرفات اورحیدر علی مدرسین نے بھی خطاب کیا تقریب کے انعقاد میں اساتذہ اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے بھرپور حصہ لیاسکول کی عمارت رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشخالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی انچار ج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی

 

Show More

Related Articles

Back to top button