DailyNews

Chakswari, AJK; Protest held in Chakswari against Hindu extremist Indian forces brutality in occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف گزشتہ روز چکسواری میں احتجاج

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف گزشتہ روز چکسواری میں احتجاج کیاگیا اس حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیااحتجاجی مظاہر ہ جامع مسجدحنفیہ رضویہ چکسواری سے شروع ہوا مظاہرے کی قیادت سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری محمدعارف چودھری یاسرممتاز چودھری محمداقبا ل خواجہ حاجی تاسب حسین حاجی اخلاق احمددانش اے ڈی چودھری قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی سفیر احمدخواجہ محمدرضوان جہانگیربابر عنصرشہزادسمیت دینی سیاسی سماجی صحافتی تجارتی تنظیموں کے قائدین نے کی آزادی ہے حق ہماراہم لے کے رہیں گے آزادی تحریک آزادی کشمیر کشمیریوں سے اظہاریک جہتی کے نعروں سے گونج اٹھا شرکاء جلوس بھارتی مظالم کی مذمت میں بھی نعرے لگاتے رہے احتجاجی مظاہرہ زاہدی چوک چکسواری پہنچ کرجلسہ عام کی شکل اختیار کرگیاجلسہ عام سے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری محمدعارف چودھری یاسرممتاز چودھری مولانامحمدعاشق حسین حاجی چودھری تاسب حسین حاجی اخلاق احمددانش مولاناعبدالغفور چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ چودھری محمدبشیرپرواز (ر) صدر معلم چودھری محمدنجیب افسر چودھری محمدسوار خان چودھری منیر حسین سیٹھی محمدعجائب اے ای او چودھری عنصرشہزاد جہانگیر بابرسمیت دیگرراہنماؤں نے خطاب کیاجلسہ کی کارروائی کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاقاری نورگل سیالوی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کی اورکہاکہ بھارت نے ہرہتھکنڈہ ہرحربہ آزمالیااورآزمارہاہے اورظلم وبربریت کی انتہاکردی مگرکشمیریوں کاجذبہ آزادی کم نہ کرسکاتمام کالے قوانین لاگو کیے اوراب ایک اورکالاقانون نافذ کرنے کی مذموم اورناپاک جسارت کی گئی ہے ہم بھارت کی اس سازش کی مذمت کرتے ہیں اورکشمیر یوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اورکشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں احتجاجی مظاہرے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ عام کے آخر میں دعاکرائی گئی جس میں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادمقبوضہ کشمیر سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی اورباالخصوص تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے دعاکرائی گئی مولاناعاشق حسین خطیب جامع مسجدحنفیہ رضویہ چکسواری نے دعاکرائی


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممبریورپین پارلیمنٹ شفاق محمدنے کہا ہے کہ پاکستاناور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اقوام عالم کوسنجیدگی سے کام لیناہوگا 370اور35اے کے خاتمہ سے بھارت نے دنیاکے بنائے ہوئے قانون آئین وضابطے کی خلاف ورزی کی ہے بحیثیت ممبر یورپین پارلیمنٹ اقوام عالم سے مطالبہ کروں گامسئلہ کشمیر کے اصل فریقوں کوشامل کرکے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیاجائے باالخصوص سیزفائرلائن پرجاکربھارتی مظالم سے ہونے والے متاثرین اورعام کشمیریوں کاجذبہ دیکھ کریہ محسوس ہوتاہے کہ کشمیری تمام مظالم کے باوجود پورے عزم کے ساتھ لڑنے کوتیار ہیں پاکستان اورآزادکشمیر میں آنے والی نسلوں کوبرداشت اورتمام مذاہب کااحترام کرنے کی تربیت دیناہوگی عنقریب میں اپنے باقی ممبران یورپی پارلیمنٹ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر جانے کی کوشش کروں گا ان خیالات کااظہار پیپلزیوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر کے وائس چیئرمین چودھری سفیان ایوب کی طرف سے اپنی اعزاز میں دی گئی پارٹی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجیدسابق میڈیاایڈوائز ر سابق کونسلر چودھری منشی ڈاکٹرمحمدزمان چودھری الطاف چودھری یعقوب عدیل رفیق بھٹی راجہ غلام فریدعمران بلال سمیت دیگرنے شرکت کی۔مہمان خصوصی شفاق محمدنے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر میں نصف صدی سے مظالم ہورہے ہیں پاکستان اوربھارت کواپنی منشا کے بجائے کشمیریوں کے موقف کوتسلیم کرناچاہیے اصل فریق کشمیری ہیں پاکستان اوربھارت ایٹمی طاقتیں ہے دونوں مسئلہ کشمیر حل کرکے اپنے تمام وسائل صحت تعلیم اورانفرا سٹرکچرپرلگائیں دونوں ممالک بہت غریت ہیں دنیاکی بڑی آبادی ان میں رہتی ہے پاکستان اوربھارت آسٹریلیاسے بزنس نہیں کرسکتے بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترتجارت کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ باقی ایم پی ایز بھی کشمیر کے حوالے سے کنسرن ہیں وہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے اپنی آواز بلندکررہے ہیں اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپورکے صدر چودھری قاسم مجیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم یورپی پارلیمنٹ کے ممبرشفاق محمدکوچکسواری آزادکشمیر آمدپر خوش آمدیدکہتے ہیں وہ نہ صر ف چکسواری کے سپوت ہیں بلکہ وہ پوری دنیامیں ہماری نمائندگی کررہے ہیں جوہمارے لئے بڑااعزاز ہے اوروہ جس طرح دنیامیں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں انہوں نے آرٹیکل370اور35اے کے حوالے سے کہاکہ حکومت پاکستان اپنے اختلافات کوپس پشت ڈالتے ہوئے تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے جس میں حکومت آزادکشمیر اورپوری کشمیری قیادت کوبلاکرمشترکہ اعلان کرے


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پبلک سروس کمیشن کی انوکھی منطفق اسلامیات اوربائیولوجی کے امتحان ڈویژن ھیڈکوارٹر میں اردوریاضی کیمسٹری اورکمپیوٹرانسٹرکٹر کے امتحان مظفرآبادمیں لینے کااعلان امیدوارروں خاص کرخواتین کا امتحان ڈویژنل ھیڈکوارٹرمیں لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اسلامیات بائیولوجی ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولراوردیگرکے امتحانات ڈویژنل ھیڈکوارٹرز میں لیے گئے جس کاامیدوار وں نے خیرمقدم کیاتھاخصوصی طورپرخواتین نے کیونکہ خواتین کے لئے مظفرآبادجانااورامتحان میں شامل ہوناخاصا مشکل ہوتاہے پبلک سروس کمیشن اگرامتحانات ڈویژنل ھیڈکوارٹرز میں لے تواس میں کیاحرج ہے خواتین امیدوار وں کوامتحان سے ایک دن قبل مظفرآباد آناپڑتاہے اب اردوکیمسٹری ریاضیاورکمپیوٹر ٹرانسٹرکٹر کے لئے امتحانی سنٹرپی ایس سی بلڈنگ جلال آباداورنیووزیر اعظم بلڈنگ جلال آبادبنائے گئے ہیں امیدواروں خاص کرخواتین نے پبلک سروس کمیشن سے امتحانی سنٹرڈویژنل ھیڈکوارٹرز میں بنانے کاپرزور مطالبہ کیاہے تاکہ خواتین امیدواروں کے لئے آسانی ہوسکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button