کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کر کے بیس لیٹر شراب اور 25روند برآمد کر لیئے پہلی کاروائی کلرسیداں شہر کے نواح میں درکالی شیرشاہی میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم عنصرمحمود عرف ماسٹر ولد فضل حق سکنہ درکالی شیرشاہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ چوکپنڈوری میں کاروائی کر کے ملزم رفاقت ولد پنوں خان سکنہ نارہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھی دس لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم عنصرمحمود ولد اشرف سکنہ گہل کہوٹہ کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تیس بور کے پچیس زندہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
چوکپنڈوری میں تین سو من بھوسہ سے لدے ٹرک کو روک کرڈرائیور گلزار سکنہ پنڈی بھٹیاں گرفتار
Truck driver arrested in Chauk Pindori with overloaded hay
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سب انسپکٹر مظہر سجاد نے چوکپنڈوری میں تین سو من بھوسہ سے لدے ٹرک کو روک کر اس کے ڈرائیور گلزار سکنہ پنڈی بھٹیاں کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ٹرک کے اوپر اور اردگرد خطرناک حد تک بھوسے سے لدا ہوا تھا۔
مقامی صحافی اور استاد فیصل صغیرراجہ کی پانچویں کلاس کی طالبہ دختر دعافیصل نے قرآن حفظ کر لیا
Daughter of journalist Faisal Sagheer Raja completes memorising Quran
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی اور استاد فیصل صغیرراجہ کی پانچویں کلاس کی طالبہ دختر دعافیصل نے قرآن حفظ کر لیا ہے اس نے آہندہ ترجمہ اور تفسیر پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کو کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں
Demand for permeant jobs for contract teachers
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود نادرا رجسٹریشن آفس میں کام کرنے والے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے کلر سیداں رجسٹریشن آفس کے ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کلر سیداں نادرا رجسٹریشن افس میں اس وقت نو کے قریب ملازمین کنٹریکٹ پر جبکہ دو ملازمین ڈیلی ویجز پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔کلر سیداں نادرا رجسٹریشن آفس میں اب ون ونڈو اپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت شناختی کے کارڈ کے اصول کیلئے آنے والوں کو اب مختلف کاؤنٹرز پر جانے کی بجائے ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات میسر ہیں اور عملہ بھی جانفشانی سے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہے مگر اس کے باوجود کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل نہ کرنا ان سے سراسر نا انصافی ہے۔ملازمین نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کو کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں۔
مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی تقریب
Protest held on arrest of Marayam Nawaz
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے وفد نے شیخ حسن سرائیکی اور ارسلان قریشی کی قیادت میں پریس کلب راولپنڈی کے باہر مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی تقریب میں شرکت کی اور مریم نواز کی گرفتاری کو مسئلہ کشمیر اور ان کی جدوجہد کو روکنے کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر یا تو پاکستان ہار گیا یا پھر عمران خان نے امریکہ اور بھارت سے سودے بازی کر لی۔مریم نواز کی گرفتاری کا واحد مقصد مسئلہ کشمیر کے لیے ان کی جدوجہد کا راستہ روکنا ہے۔