ممتاز عالم دین قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے جمعہ کے اجتماع میں موجود سینکڑوں افراد سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اس کا مکرہ چہرہ دنیابھر میں عیاں ہو گیا ہے کشمیر میں بھارت جس طرع نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں مسلہ کشمیرپر پاکستانی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی کھڑی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستانی عوام اپنے ان بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے ان بھائیوں کو کبھی بھی مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مودی سر کار کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم دو جسم ایک جان کی ماند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی پر وزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے نہ آئندہ دبا سکے گا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta ; Qari Mohammad Amin speaking at Khatab on Friday prayers at Jammia masjid Bilal said that True face of India has been exposed by brutal extremist Hindu government in India, He said we stand by all the Kashmiri for their struggle for freedom for this terrorist regime and world need to open their eyes.
عید الاضحی کی خوشیوں میں اپنے ارد گر د کے غربا،مساکین، یتیم اور بیوائیوں کو شامل کر یں
Public reminded to take care of those in need during eid festival
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الاضحی سنت ابراھیمی کی یاد دیلاتی ہے کہ طرع اللہ پاک کے حکم پر انہوں نے اپنا سر سلیم خم کیا عیداس پرمسرت موقع غربا،مساکین، یتیم اور بیوائیوں کا خیال رکھا جائے اور گوشت کا جو مخصوص حصہ جو ہم غربا،مساکین، یتیم اور بیوائیوں کے لیے رکھتے ہیں یہ ان تک پہنچایا جائے تاکہ وہ بھی اللہ پاک کی اس نعمت سے مستعفید ہو سکیں جو غریب آدمی قربانی کرنے کی استطات نہیں رکھتا یہ گوشت اس تک لازمی پہنچایا جائے اس موقع پر ہمیں چاہے کہ ہم اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں،گندگی،غلاظت نہ ڈالیں، صفائی کے معاملے میں تحصیل انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں اورموجودہ حالات کے پیشے نظر اپنے ارد گرد نظر رکھنے چاہے اور اگر کوئی مشکوک شے دیکھے تو انتظامہ کو اطلاع کر ئیں۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج ایک بہت با بر کت دن ہے آج حج کا دن ہے جس میں لاکھوں فرزندن توحید حج کا اہم رکن ادا کر یں گے اس دن ہمیں اللہ پاک کی تسبیح کر نی چاہے کہ وہی ذات پاک ہے جو تمام جہانوں کی مالک ہے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں اپنے ارد گر د کے غربا،مساکین، یتیم اور بیوائیوں کو شامل کر یں ان تک ان گوشت پہنچاہیں تاکہ وہ بھی اس نعمت سے مستعفید ہو سکیں اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کر یں۔
مر یم نواز کی گرفتاری کی مذمت
PML-N leaders deplore arrest of Miryam Nawaz
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مر یم نواز کی گرفتاری پر ن لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، راجہ علی اصغر، راجہ سعید احمد، راجہ محمد فیاض، حاجی ملک منیر اعوان اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ مر یم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ن لیگ کی قیادت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ن لیگ کی قیادت کو قید کیا جا رہا ہے اتنے عر صے سے قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کو گر فتا ر کیا ہوا مگر ابھی تک ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوااور جبکہ ان کے بعد جو بھی لیڈر بات کر تا ہے اس کو بھی گر فتار کیا جا رہا ہے انشاء اللہ ایک دن تمام قیادت تمام کیسز میں سے بے قصور ثابت ہو کر عوام کے در میان موجود ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم تحصیل کلر سیداں،سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین، ن لیگی رہنماء راجہ علی اصغرن لیگی رہنماء، راجہ سعید احمد،سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں میاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، مر یم نواز اور دیگر قائدین کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گر فتار کیا گیا کشمیر کا سوداامریکہ کے دورے میں کیا گیاانہوں نے کہا ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف پر کوئی بھی کر پشن کا کیس نہیں ہے مگر ناں جانے ان کو کس جرم کی سزا دی جا ری ہے انشاء اللہ ایک دن تمام قیادت تمام کیسز میں سے بے قصور ثابت ہو کر عوام کے در میان موجود ہونگے۔
راجہ توقیر کیانی رشتہ ازواج میں منسلک
Wedding of Raja M Tauqir celebrated in Doberan kallan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماءراجہ محمد شکیل کیانی کے بھتیجے اور راجہ رفیق کیانی کا صاحبزادہ راجہ توقیر کیانی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیاان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پاک آرمی کے جنرل شمریز کیانی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،سابق امیدوار برائے ایم پی اے ہارون کمال ہاشمی،سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی، سابق صدر کلر بارسید وقاص حیدر ایڈوکیٹ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلفراز کیانی، ایڈ منسیٹر زکوۃ کمیٹی دوبیرن کلاں راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ تنویر آف سہر، راجہ حق نواز آف سہر،صحافی منیر چشتی، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔