
جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبرمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک ریلی کا انعقاد بعد از نمازجمہ رتالہ موڑ سے بابا سائیں مرچو قلندرکے مزار تک ہوا یہ ریلی اسلام پورہ جبرکی سیاسی سماجی اور مذہبی لوگوں نے انعقاد کی جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی قانونی اور تاریخی خثیت کا تعین صرف کشمیری عوام کر سکتے ہیں پاکستان کے عوام اس درندگی پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی ظلم و ذیادتی کا عالمی برادری نوٹس لیں مسئلہ کشمیر پرقوم اختلافات بھلا کر یک ذبان ہے انہوں نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مکار ہندوں کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان افواج ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سہر محمد عجائب مغل کے بیٹے ذوالفقار علی مغل رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گے
Wedding of Zulfiqar Ali Mughal celebrated in village Sehar, UC Thathi




