بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول موہڑہ گجراں چور چار تولے سونا اور نقدی لے اڑے،رات کی تاریکی میں عقبی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے۔موہڑہ گجراں میں رات کی تاریکی میں دیوار توڑ کر سونا نقدی کپڑے اور موبائل لے گئے چوہدری منظور مرحوم کے گھر چوری کی واردات دلیرانہ انداز میں کی گئی عقبی دیوار تور کر چور اندر داخل ہوئے اور بیوہ کے گھر میں موجود ہر چیز لے گئے اہل خانہ صحن میں سو رہے تھے صبح پتہ چلا کہ چوروں نے دیوار توڑ کر واردات کر دی ہے اہل علاقہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوفزدہ ہیں چوکی انچارج سعید اکبر سے گزارش ہے کہ وارداتوں کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کے لیے رات کی گشت کو بڑھایا جائے۔
Gujar Khan; A Burglary was committed at the residence of Late Ch Manzoor in Morra Gujran. Large amount of cash, Jewellery and goods were taken.
مریم نواز کے بڑے بڑے جلسے پی ٹی آئی حکومت کو ہضم نہ ہو سکے،راجہ حمید ایڈووکیٹ۔
PTI government could not digest large gatherings by Maryam Nawaz, Raja Hamid adv
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مریم نواز کے بڑے بڑے جلسے پی ٹی آئی حکومت کو ہضم نہ ہو سکے،راجہ حمید ایڈووکیٹ۔مریم نواز کی گرفتاری انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کے صدر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے بڑے بڑے جلسوں کو دیکھ کر پی ٹی آئی کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور ضابطے سے ہٹ گئی انکوائری مکمل ہونے سے قبل ہی مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیاہے پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ (ن)کے خلاف انتقامی کاروائی کر کے قائدین کو جیلوں میں بند کر دے گی جو سراسر غیرجانبدرانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب بھی میاں نواز شریف کے سی پیک پروگرام اور دیگر ترقیاتی پروگرام کی تکمیل چاہتے ہیں اور اپنے قائد کے ساتھ کارکنا ن مسلم لیگ ن مکمل طور پر کھڑے ہیں۔