DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Taxi driver M Sohail of village Channi killed in fatal accident

کلر سیداں کا ٹیکسی ڈرائیور راولپنڈی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی زد میں آ کر جاں بحق

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کا ٹیکسی ڈرائیور راولپنڈی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جسے گزشتہ روز نواحی علاقہ چھنی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔محمد سہیل جو کلر سیدا ں راولپنڈی روڈ پر ٹیکسی چلا کر اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا، گزشتہ روز گاڑی کے قریب کھڑا سواریوں کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار مسافر گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جسے قریبی ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔

Kallar Syedan; Taxi driver Mohammad Sohail of village Channi was waiting for his passengers when he was struck by a speeding vehicle and killed in fatal accident.


حکومت بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کر کے واہگہ کے راستے تمام سرگرمیاں معطل کر دے۔

Public demand for economic action against India to be taken

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی یوسی سموٹ کے سرگرم کارکن چوہدری کلیم رسول نے کہا ہے کہ قوم عمران خان سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی عملی امداد کی منتظر ہے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان سے وابستگی کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم کو اس وقت کشمیری مسلمانوں پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف بامقصد عملی اقدامات کرنے چاہیئے یہ وقت مذمتی بیانات کا نہیں عملی اقدامات کا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی باتوں کے فوری بعد بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد اسے بھارت میں ضم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی اقدام ہے پاکستان کی عسکری اور منتخب قیادت کو کشمیریوں کو مظالم سے نجات دلانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں اور او آئی سی کے ذریعے بھارت کو واضح پیغام ملنا چاہیئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کر کے واہگہ کے راستے تمام سرگرمیاں معطل کر دے۔


علامہ عبدالقادر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Condolences on death of Allama Abdul Qadir

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بزم مہریہ غوثیہ کلر سیداں کے عہدیداران سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،محمد نعمان اور دیگر نے معروف عالم دین جامعہ رضویہ واہ کینٹ کے مہتمم علامہ عبدالقادر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی نظام مصطفی کے لیئے وقف کیئے رکھی وہ ملک میں اسلامی نظام اور اقدار کے نفاذ کے لیئے کوشاں رہے ان کی وفات سے مسلک اہلسنت کو بڑا دھچکا لگا ہے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے بھی دعا کی۔


چوآخالصہ کی زمینوں کا تمام ریکارڈ بوسیدہ حال ہے

Concern over current state of land records in Choa Khalsa area

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)معروف استاد چوہدری محمد اشرف آف پلام نے محکمہ مال کے لٹھوں کی ازسر نو ترتیب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوآخالصہ کی زمینوں کا تمام ریکارڈ بوسیدہ حال ہے لٹھے اس قابل ہی نہیں کہ اس کو پڑھا جا سکے جس سے زمینداروں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اور باہمی جھگڑے بھی عام ہوئے ہیں انہوں نے چواخالصہ اور باالخصوص چک پلام کے لٹھے کی ترجیحی بنیادوں پر ازسر نو ترتیب اور مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


حفاظتی اقدامات اور جانوروں کی کھالیں اتارنے کے دوران کی جانے والے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آج دن گیارہ بجے ایم سی ہال کلر سیداں میں اگاہی سیمینار کا انعقاد

Safety seminar held in Kallar in how to dispose Qurbani waste meat

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) محکمہ لائیو سٹاک کلر سیداں کے زیر انتظام عید قربان کے موقع پر مذبحہ ہونے والے جانوروں کی کھالوں کی ترسیل اور حفاظتی اقدامات اور جانوروں کی کھالیں اتارنے کے دوران کی جانے والے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آج دن گیارہ بجے ایم سی ہال کلر سیداں میں اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی،چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں خالد خورشید،انچارج سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں ڈاکٹر شائستہ ظہور، ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ سمیت مقامی قصاب شرکت کریں گے۔


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف 9اگست بعد نماز جمعہ مرید چوک کلر سیداں سے مین چوک تک پیدل مارچ کا اعلان

Protest to be held at Mureed Chauk in support of Kashmiri on 9th August

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے راجہ طیب دھمیال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف 9اگست بعد نماز جمعہ مرید چوک کلر سیداں سے مین چوک تک پیدل مارچ کا اعلان کیا ہے جس میں سیاسی سماجی جماعتوں کے ارکان علما،مشائخ،تاجر،ووکلا،طلبا،صحافی اور دیگر سول سوسائٹی کے لوگ شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button