AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Press conference held at press club Chakswari and deplore India over article 370

چک سواری پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس , آرٹیکل370انڈین آئین کا حصہ ہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جموں و کشمیر لیبریشن کونسل کے کوارڈنیٹر نجیب آفسر و جنرل سیکرٹری انعام الحق خواجہ نے چک سواری پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل370انڈین آئین کا حصہ ہے کشمیری نہ انڈیا کا حصہ ہیں نہ اس آرٹیکل کو مانتے ہیں کشمیریوں کے ساتھ پہلی دفعہ ایسا نہیں ہوا گزشتہ ستر برسوں سے کشمیریوں کے ساتھ زیادتیوں و ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہیاور عالمی برادری نے انڈیا کو مسلسل کھلی چھٹی دے رکھی ہے1931سے لیکر اب تک پانچ لاکھ کشمیری اس جدوجہد میں جانوں کا نزرانہ دے چکے ییں پاکستان جو کہ خود کو کشمیریوں کا وکیل کہتا ہیمسئلہ کشمیر کو او آئی سی میں لیجانے کی۔بجائے فی الفور سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے اور اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے موجودہ پاکستانی حکومت جو خود کو عوامی حکومت کہتی ہیسے ہمیں کچھ توقعات بھی ہیں انھوں نے کہا کہ او آئی سی ایک مردہ گھوڑا ہیاو آئی سی تنظیم کسی کام کی نہیں رہی او آئی سی اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکی ہیانھوں نے کہا کہ ہمیں زبانی محض تقریروں کی بجائے اب عملی کام کرنا ہو گا امریکہ اور عالمی برادری کے انڈیا کے ساتھ تجارتی مفادات ہیں وہ انڈیا کے خلاف جانے سے قبل سو دفعہ سوچیں گے لیکن عالمی برادری کو یاد رکھنا چاہئے کہ انڈیا اور پاکستان اٹیمی طاقتیں ہیں اور یہ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس موقعہ پر احتشام الحق ایڈووکیٹ خضر ہدایت شبیر قادری بابر ہدایت اور دیگر بھی موجود تھیانھوں نے کہا کہ یہاں کی کشمیری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کے مظکلوم و محکوم لوگوں کی آواز کو بلند کرنا چاہیے مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت اس وقت یا تو جیلوں کے اندر قید ہے یا نظر بند ہے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس پار کی قیادت اور کشمیری عوام کو جو آج بھی بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں اور آزاد ی کا علم بلند کیے ہوئے ہیں نجیب آفسر اور انعام الحق نامی نے کہا کہ گلگت و بلتستان اور آزاد کشمیر کو پاکستان آزاد ملک تسلیم کرئے تاکہ انڈیا پر دباو پڑئے اور وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج بلانے پر مجبور ہو اور ریاست جموں و کشمیر ایک آزاد و خود مختار ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی مستقل تقسیم کی طرف بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت جو آئین ہند میں 370 کے تحت دی گئی تھی اور اسکی ذیلی شق 35Aکو ختم کر کے عملی اقدام کیا ہے بھارت اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کے لیے فوجی طاقت کے بل بوتے پر نتائج حاصل کرنا حاصل کرنا چاہتا ہے جس کی تکمیل ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے حکومت پاکستان کو بحثیت ایک فریق اور وکیل فی الفور بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کر دینا چاہیے چکسواری پریس کلب میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چکسواری خواجہ محمد ایوب انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے راہنما راجہ زوہیب خان اور دیگر سول سو سائٹی کے عمائدین کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عارف نے کہا کہ 1947ء میں شیخ عبداللہ نے جیل میں ہوتے ہوئے تحریک شروع کی تو 1957ء میں جب انھیں رہا کہا گیا تو انہوں نے بھارت سے کہا کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی آئین میں 370اور35Aبھارتی آئین میں ترمیم کرواتے ہوئے اسکی متنازعہ حیثیت کو بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا آج بھارت نے شق نمبر370اور35Aختم کر کے غیر جمہوری غیر قانونی غیر اخلاقی اقدام ہے پوری دنیا میں کشمیری اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے جاری مزاکرات کو فی الفور مشروط کرتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈلوانا چاہیے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارتی سفیر کو فی الفور پاکستان سے نکال کر بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر کو واپس بلا لینا چاہیے انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا فی الفور لاکھوں کی تعداد میں اکٹھا کر کے سیز فائر لائن مارچ کا اعلان کرنا چاہیے صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد میں موجود پوری دنیا کے سفاتکاروں کو موجودہ صورتحال پر بریف کرنا چاہیے آزاد حکومت کو اقوام متحدہ کے کمیشن انڈیا پاکستان کے ایڈ کوارٹر راولپنڈی میں مظاہرہ کرنا چاہیے مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک سال میں این آئی اے درجنوں کشمیریوں کو بے جا گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا ہوا ہے خصوصا یاسین ملک شبیر شاہ آسیہ اندرابی مسرت عالم اور ان جیسے درجنوں حریت راہنماؤں کو ٹارچر سیلوں میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے انصاف پسند حکمرانوں اور اقوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی آواز بن کر بھارت کے قاتل حکمرانوں کو انسانیت سوز مظالم سے باز رہے کی تبنیہ کریں انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے پریس کانفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چکسواری خواجہ محمد ایوب جہانگیر بابر سابق صدر معلمین حاجی تاسب حسین حاجی محمد بشیر پرواز چوہدری عاشق حسین فرنال چوہدری محمد اقبال پنیام اور چکسواری پریس کلب کے عہدادارن موجود تھے۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سرپرست اعلی حاجی عبد الرزاق نیازی سابق صدر امجد حسین چوہدری وقار غٖفور،ابرارمغل کی چکسواری پریس کلب آمد بشارت شہید پریس کلب کی چکسواری پریس کلب میں ضم ہونے اور باہمی اتفاق و اتحا دپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کی اس موقعہ پر یاسر ممتاز چوہدری،محمد رفیق بھٹی،افراز محمود راجہ،عنصر محمودغزالی،قیصر عزیز،اور نوید چوہدری بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button