DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Wedding of Farhan Zahid of Slough celebrated in Samot + Rest of the day news from Tehsil Kallar Syedan

لندن کے نواحی شہر سلاؤ کے فرحان زاہد کی شادی چوہدری غلام فاروق کی دختر سے ڈہوک بابا فیض بخش میں سرانجام پائی

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)لندن کے نواحی شہر سلاؤ کے فرحان زاہد کی شادی چوہدری غلام فاروق کی دختر سے ڈہوک بابا فیض بخش میں سرانجام پائی شادی کی تقریبات سات ایام تک جاری رہیں جن میں پوٹھوہاری شعر خوانی،آتش بازی،کلاسیکل غزل،گیت سنگیت،سمی،آرمی بینڈز،گھوڑ ڈانس سے سبھی لطف اندوز ہوئے۔لاہور سے آئے ہوئے معروف فنکار استاد مبارک علی خان نے غزلیں ملی نغمے اور پرانے گیت گاکر ماضی کی یادوں کو تازہ کیا،سوات سے آئے ہوئے فنکار خوشحال خان نے رباب پر راگ گائے اور ماحول کو پر رونق بنایاانہوں نے پشتو گیت بھی سنائے۔دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق میئر سلاؤ چوہدری شفیق احمد،ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق،ایس ایس پی محمد اشفاق مغل،بیرسٹر شہرزار طارق،معروف مصنف طارق حنیف،ڈاکٹر فرخ نیاز،شیخ خرم گلزار،ملک نصیریونس،چوہدری مدثر،چوہدری زبیر احمد،چوہدری قمر،چوہدری نصیر،قاسم محمودبابا،مدثرانور،عرفان چوہدری،ملک سیدنور،چوہدری لالہ محمدرسول،راجہ ندیم احمد،چوہدری نصرت اقبال،عابد ہاشمی،ملک فیاض سندھو،حاجی محمد حنیف،مرزاعبدالحمید،چوہدری عابدخان،چوہدری کلیم رسول،صوفی بشیر خان،چوہدری مسعود اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Wedding of Farhan Zahid of Slough was celebrated in Dhok Baba Faiz Buksh, UC  Samot. Farhan Zahid married daughter of Ghulam Farooq as large number of family had arrived from UK for the wedding.


سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کا,تھانہ کلرسیداں کا دورہ

CPO Rawalpindi pays surprise visit to Kallar police station

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کسی میں اتنی ہمت پیدا ہونے دی جائے گی کہ وہ بلواسطہ یا بلا واسطہ قانون کی قلعے کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،تھانوں میں غیر قانونی حراست نا قابل برداشت ہے،تھانوں سے پولیس اور عوام کو ایک ہی سبق جانا چاہیے کہ یہاں پر خدا کے بعد کسی کی حکمرانی ہے تو وہ صرف اور صرف قانون،قانون اور قانون کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اچانک تھانہ کلرسیداں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ سعود خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے راولپنڈی کے ہر تھانہ کو شرفا کے لئے دارالامان اور قانون شکنوں کے لئے دارالحساب بنانا ہے،یہ تب ہی ممکن ہے جب تھانوں کو اسی سپرٹ کے تحت چلایا جا ئے جس کا قانون تقاضا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ اب ایس ایچ او اور تھانہ کا دیگر عملہ بادشاہ ہے نہ حکمران،اگر کسی پولیس والے نے تھانوں میں عوام کے ساتھ وہ رویہ رکھا جو ماضی میں بادشاہ رعایا کے ساتھ رکھتے تھے،تو ان پولیس والوں کومحکمانہ احتساب کے تحت پولیس رولز کے مطابق کارروائی کر کے سخت سزا دی جائے گی، تھانوں میں کسی قسم کی غیر قانونی حراست ہرگز قابل برداشت نہیں،میں خود تھانوں کے سرپرائیز وزٹ کروں گا اگر کسی تھانہ میں غیرقانونی حراست پائی گئی توایس ایچ او سمیت ذمہ دار پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی اور محر ر تھانہ کلرسیداں رستم علیASI ایڈ شینل محرر طاہر صدیق، ثاقب رشید نائب محرر، عمران شبیر کمپیوٹر آپر یٹر، محمد عثمان نائب محرر جمیل محرر مال خانہ، عمران مزرا کی کار کردگی کو بے حد سہراہتے ہو ئے شاباش دی اور اچھی کار کردگی کر نے والے ملازمین کو انعامات دینے کا اعلان کیاآخر میں انہوں نے تھانہ کلرسیداں میں پودا لگایا۔


انجمن تاجراں مین بازار کے صدر راجہ ارشد جنجوعہ نے بازار پر ریڑھی بانوں کی یلغار پر شدید احتجاج

Traders union President protests against invasion of stalls in bazaar

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)انجمن تاجراں مین بازار کے صدر راجہ ارشد جنجوعہ نے بازار پر ریڑھی بانوں کی یلغار پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڑھی بانوں نے مین بازار پر مکمل قبضہ کر لیا ہے جس سے گاہکوں کی آمدورفت بھی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت کلر سیداں کو ریڑھی بازار میں تبدیل کہا جارہا ہے دور دراز کے اضلاع اور دیگر صوبوں سے آنے والے ریڑھی بانوں کو ریڑھیاں مقامی لوگ کرائے پر دیتے ہیں جو سارا دن بازاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور انتظامیہ مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ریڑھی بانوں نے نہ صرف بازار کی گزرگاہوں پرقبضہ جما رکھا ہے بلکہ انہوں نے دوکانوں اور کاروباری مراکز کے راستے بھی بند کر رکھے ہیں متعدد بار بلدیہ کلرسیداں کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا مگر صورتحال جوں کی توں ہے اب دوکانداروں کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کیا جارہا ہے اور صورتحال تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ بلدیہ فوری طور پر مین بازار کو ریڑھی بانوں کے قبضے سے آزاد کرے ورنہ یہ کام تاجر خود کرنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے تجویز دی کہ ریڑھی بانوں کی پشت پناہی کرنے والے ریڑھیاں بلدیہ دفتر کے وسیع صحن میں آباد کرکے اسے سستے بازار کا نام دے دیں مگر ان کی سرپرستی کے نام پر دیگر تاجروں کو خوارنہ کریں یہ ریڑھی بان ہمارے کاروبار پر متاثر ہو رہے ہیں۔


مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان کلرسیداں میں منعقدہ کنونشن کی کامیابی پر مبارکباد

PML-N organisers of Kallar Syedan rally praised

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان کلرسیداں میں منعقدہ کنونشن کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان صوبیدار غلام ربانی اور شیخ ندیم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت شاہد گجر نے کی مقررین نے کہا کہ کارکنان تمام تر سازشوں کے باوجود کامیاب کنونشن منعقد کرنے میں کامیاب رہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ اقتدار کے وقت بہروپیئے مفادپرست ہماری صفوں میں گھس کر لیگی رہنما بن جاتے ہیں اور جب مشکل وقت آتا ہے تو وہ دغا دے جاتے ہیں یہ بنیادی طور پر سیاسی مسافر ہوتے ہیں جن کی منزل صرف اقتدار ہوتی ہے شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ مفادپرستوں نے مسلم لیگ ن کو بہت نقصان پہنچایا آئندہ ہمیں ایسے مفادپرستوں سے مسلم لیگ ن کو بچانا ہو گا چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک تحریک اور فکر کا نام ہے جو لیگی ہے اسے نوازشریف کی قیادت مین ان کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے اب ن لیگ کی آڑ میں کسی مفاد پرست کو مسلم لیگ ن کی چھتری استعمال نہیں کرنے دیں گے دوکشتیوں کے مسافر مسلم لیگی ہو ہی نہیں سکتے۔


انسپکٹر ملک ابرار نے روات کلر روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے چھ گاڑیوں کو بند اور گیارہ کے چالان

Six transport vehicles compounded by authorties

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی مسافرگاڑیوں میں حالیہ خودساختہ اضافوں پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالدیامین ستی کی ہدایت پر انسپکٹر ملک ابرار نے روات کلر روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے چھ گاڑیوں کو بند اور گیارہ کے چالان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرایوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ٹرانسپورٹر ازخود کرایوں میں اضافہ کرکے قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں انتظامیہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی انہوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ من مانے کرائے ہرگز ادا نہ کریں اوت زائد کرایہ طلب کرنے والوں کی مقامی ٹریفک پولیس سے تحریری شکائیت کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button