DailyNews

Chakswari, AJK; Marble girder labourer killed in electric fault accident in New Town

ماربل کی رگڑی کرنے والا مزدور بجلی کی تار لگاتے ہوئے جان بحق

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)ماربل کی رگڑی کرنے والا مزدور بجلی کی تار لگاتے ہوئے جان بحق ورثاء کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار نعش آبائی علاقے کھوئی رٹہ روانہ کردی گئی تفصیلات کے مطابق چک سواری نیو ٹاون سیکٹر بی میں ماربل کی رگڑی کرنے والا مزدور رئیس ولد محمد بشیر قوم گجر عمر بیس سال ساکن کھوئی رٹہ جان بحق ہو گیا مرحوم قاضی شبیر کے گھر ماربل کی رگڑی کر رہا تھا مالک مکان بیرون ملک سعودی عرب مقیم تھا اور گھر کی چابی رئیس کے پاس ہوتی تھی مرحوم پیر کی صبح حسب دستور رگڑی کے لیے کام پر آیا تو مشین کی ایک تار بورڈ کے اندر اور ایک باہر تھی مرحوم نے جیسے ہی تار لگانے کے لیے تار کو بورڈ کے اندر لگایا تو تار گیلی ہونے کی وجہ سے کرنٹ نیاسے پگڑ لیا اور وہ موقعہ پر ہی جان بحق ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چک سواری کے اہلکار فوری طور پر موقعہ پر پہنچے اور نعش کو رورل ہیلتھ سینٹر چک سواری پہنچایا جہاں ورثاء نے اتفاقی حادثہ قرار دے کر پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا نعش کو تدفین کے لیے آبائی علاقے کھوئی رٹہ روانہ کر دیا گیا مرحوم کی جوان حادثاتی موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھانہ چک سواری نے پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزم فرارتفصیلات کے مطابق خالد حسین ساکن لڈر جو کہ محکمہ برقیات میں میٹر ریڈر ملازم ہے نے گزشتہ رات کو چاقو کیوار کر کے مسلم خان ولد صابر خان قوم پٹھان کو شدید زخمی کر دیا مسلم خان کو سینے پر دو زخم آئے خالد حسین موقعہ سے فرار ہو گیا وجہ مسلم خان کی طرف سے خالد حسین کو چھت پر بیھٹنے سے منع کرنا بنا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چک سواری کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ آئے زخمی کو فوری طور پر چک سواری ہسپتال پہنچایا جنہوں نے اسے میرپور ریفر کر دیا جہاں سے میرپور والوں نے زخمی کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا مضروب مسلم خان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ملزم خالد حسین کے خلاف پولیس تھانہ چکسواری پرچہ زیر دفعہ 324/337fدرج کر کے ملزم خالد حسین کی تلاش شروع کر دی ہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)ممبر یورپین پارلیمنٹ شفق محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حوالیسے بیان خوش آئند ہے مسئلہ کشمیر ستر سالہ پرانا مسئلہ ہے جس کو پاکستان اور بھارت حل نہیں کر سکے یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرئے گی یورپی یونین اسوقت سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے بھارت یورپی یونین سے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرئے گا اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار دے گا انھوں نے کہا کہ میرا تعلق لبرل ڈیمو کرٹیک پارٹی سے ہے لبرل ڈیموکرٹیک پارٹی پی ٹی آئی کی طر ح ہے جبکہ لبیر پیپلز پارٹی اور کنزرٹیو پارٹی مسلم لیگ ن کی طرح ہے لبرل ڈیموکرٹیک پارٹی چاہتی ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے یورپی یونین کے گزشتہ الیکشن میں لیبر پارٹی کو دس کنزرٹیو کو چار اور ہماری پارٹی لبرل ڈیموکرٹیک پارٹی کو سولہ سیٹیں ملیں ایران کے ساتھ نیو کلیر ڈیل میں یورپی یونین کا کلیدی کردار ہے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ شائع ہوئی جس میں پاکستان اور بھارت کا زکر ہیہمارئے وفد کے دورے کا مقصد انسانی حقوق کے حوالے سے جائزہ لینا تھا ہم جو بات بھی کہیں گے حق کی کہیں گے ہم مقبوضہ کشمیر بھی جائیں گے بھارت کو ہمیں مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دینا ہوگی اگر نہ دی تو ہم پوچھیں گے کہ آپ ہم سیکیا چھپانا چایتے ہو انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کے دوران ہمارا وفد عام لوگوں سے بھی ملنا چایتا تھا لیکن ہمیں پروٹول دے کر انتظامیہ کے لوگ ساتھ لگا دیے گے کہ آپ فلاں جگہ جا سکتے ہیں فلاں جگہ نہیں آئندہ ہم دورے پر آئے تو کوئی پروٹول نہیں لیں گیہم چاہتے تھے کہ ہم عام کشمیریوں اور پاکستانیوں سے ملیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چوھدری رخسار ایوب اور چوھدری منشی خان میرا بارواں کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہمارئے آزاد کشمیر کے سیاست دان باہر جا کر فوٹو سیشن کروا کر خبر لگوا دیتے ہیں کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے بالکل سفید جھوٹ بولتے ہیں فوٹو کھنچوانے سے مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں ہو گامحمد شفق نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہاں ایسے بھی کشمیری ہیں جو خودمختار کشمیر چاہتے ہیں یہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنیمستقبل کا فیصلہ کریں پاکستان چایتا ہے کہ کشمیر اسکا حصہ بنے تو وہ کام کرئے جو کشمیریوں کے مفاد میں ہوں اس موقعہ پر چوھدری رخسار ایوب محمد اقبال خواجہ ڈاکٹر زمان القادری بابو روشن دین نے بھی خطاب کیا نظامت کے فرائض عنصر محمود غزالی نے سر انجام دیے تلاوت کی سعادت محمد تاج جالب نے حاصل کی اس موقعہ پر راجہ تسلیم خالد چوھدری منشی خان آفتاب حسین شاہ چوھدری تاسب حسین راجہ نثار احمد افراز محمود راجہ عابد حسین چوھدری راجہ غلام فرید معظم علی چوھدری شبیر چوھدری چوھدری سفیان ایوب محمد رضوان لون عابد بھٹی چوھدری یاسر اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)سابق مشیر اطلاعات و سابق صدر پریس کلب چکسواری یاسر ممتاز چوہدری نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافی اپنے گھر سے کھا کر اپنا فرض نبھاتے ہیں ہم نے کبھی زرد صحافت کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی بلیک میلنگ کی ہے چکسواری پریس کلب ایک مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے بھارت کشمیر کے اندر جسطرح کشمیریوں کی نسل کشی اور قیادت کو ظلم تشدت کا نشانہ بنا رہا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی پچھلے دو دن سے جس طرح بھارتی آرمی نئی بارکیں اور بارود کشمیر کے اندر لے جا رہی ہے اس پر اقوام عالم کی خاموشی پر پاکستانی قیادت اور کشمیریوں کی بیس کیمپ کی قیادت کو اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کوئی عملی اقدام اٹھانا ہوں گے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکسواری کے مقامی ہوٹل میں بشارت شہید پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد کی جانب سے ساتھیوں سمیت چکسواری پریس کلب میں شامل ہونے کے موقعہ پر اور چکسواری کی نئی تنظیم سے حلف لینے کے بعد بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج پورے آزاد کشمیر کی صحافی برادری کے لیے خوشگوار پیغام ہے کہ اتحاد و اتفاق میں ہی برکت ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافت نہ ہی کسی کو گالیاں دینے کا نام اور نہ ہی تعریفیں کرنے کا نہ بدتمیزی اور نہ ہی سوال کرتے وقت سوالی بننے کا صحافت نام ہے مطالعے اور محنت کا نہ کہ جہالت اور کام چوری کا صحافت نام ہے خوداری اور خودی کا صحافت ایک نظریہ ہے قربانی دینے کا نہ قربانی مانگنے کا صحافت نام دلیل دینے کا نہ کہ فیصلہ کرنے کا انہوں نے کہا کہ مجھے شدت سے انتظار تھا کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر چکسواری کے مسائل پر آواز اٹھائیں اللہ کا شکر ہے کہ آج یکم ذی الحج کو یہ معاملات اپنے اختتام کو پہنچے اور راجہ نثار احمد کی قیادت میں آج بشارت شہید پریس کلب کے تمام ساتھیوں نے غیر مشروط طور پر چکسواری پریس کلب میں شامل ہو کر ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ ہم اپنی ذات کو ترجیح نہیں دیتے بلکہ ہمارے نزدیک چکسواری کی عوام پہلے نمبر پر ہے میں راجہ نثار احمد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی پوری ٹیم خواجہ محمد اقبال عابد حسین چوہدری شبیر احمد چوہدری خواجہ محمد اسحاق سمیت پوری ٹیم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے غیر مشروط طور پر شامل ہو کر ہمیں ایک بڑے مقصد کے لیے اکھٹے رہنے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا جو درس دیا ہے ہم انہیں بھرپور عزتدیں گئے اور انشاء اللہ میں اور میرے ساتھی اپنے عمل سے یہ ثابت کریں گے کہ آپ نے غیر مشروط طور پر شمولیت کا جو اعلان کیا ہے ہم اس کا مثبت انداز میں بھرپور عزت افزائی سے جواب دیں گئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات اعزاز سے کم نہیں ہے کہ میں ااج دوسری مرتبہ پریس کلب چکسواری کے عہدیداران سے حلف لے رہا ہوں انہوں نے چکسواری پریس کلب کی نئی تنظیم سرپرست اعلیٰ مرزا محمد نذیر چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی صدر حاجی محمد ادریس سینئر نائب صدر راجہن خالد محمود نائب صدر اول غلام فرید راجہ نائب صدر دوم معظم علی چوہدری سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عابد حسین مرزا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عدیل رفیق بھٹی سیکرٹری مالیات محمد تاج جالب سیکرٹری نشرواشاعت قیصر عزیز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب حاجی محمد ادریس نے کہا کہ آج میرے لیے خوشی کا دن ہے کہ ہم تمام ساتھی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوئے میں راجہ نثار احمد کی قیادت میں بشارت شہید پریس کلب کے تمام ساتھیوں کو پریس کلب چکسواری میں شمولیت پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے سابق صدر بشارت شہید پریس کلب راجہ نثار،خواجہ اقبال، سرپرست اعلیٰ مرزا نذیر احمد،چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی سابق صدور افراز محمود راجہ اللہ دتہ بسمل،حاجی شاہد تبسم،عابد چوہدری،نوید چوہدری ثاقب ظفر مولانا حقنواز صدیقی،تاج جالب،سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالخالق، و دیگر نے بھی خطاب کیا نظامت کے فرائض حلف سے پہلے ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری اور پھر عنصر محمود غزالی نے سر انجام دیے جبکہ کے تقریب میں حضرت علامہ پیر محمد عتیق الرحمن فیضپوری، سابق صدر حاجی شبیر حسین رچیال چوہدری،مسعود اختر اور چیف ایڈیٹر جموں کشمیر عامر محبوب کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغٖفرت بھی کی گئی اور بانی صدر پریس کلب چکسواری صوفی رشید احمد اور راجہ خالد محمود کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے ایس ایس پی راجہ اکمل خان کوایس ایس پی کوٹلی تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی ہے اورانہیں کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے اورکہا ہے کہ راجہ اکمل خان ایس ایس پی ضلع کوٹلی محکمہ پولیس آزادکشمیر کے ایک ممتاز باصلاحیت اور فرض شناس آفیسر ہیں ان کی شاندار کارکردگی قابل ستائش ہے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں شاندارکارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجاتاہے مثالی امن وامان عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ اورجرائم کی بیخ کنی کے لئے شانداراقدامات ان کی شاندارکارکردگی کابہترین اظہار ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے بیان میں چکسواری پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران صدر الحاج محمد ادریس چوہدری،سرپرست اعلیٰ مرزا محمد نذیر، چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی، سینئر نائب صدر راجہ خالد محمود، نائب صدور عدیل رفیق بھٹی، واصف علی بسمل،راجہ غلام فرید، سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی، ڈپٹی سیکرٹری عابد حسین مرزا سمت تمام ممبران کو حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چکسواری پریس کلب کے صدر الحاج محمد ادریس چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے چکسواری میں چکسواری پریس کلب اور بشارت شہید پریس کلب کو یکجا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ہم چکسواری پریس کلب کے تمام عہدے داران و ممبران سے یہ توقع کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھتے ہوئے خطہ چکسواری کے تمام علاقائی جملہ مسائل کو اُجاگر کر کے گزشتہ روایات کو برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button