کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں “ماں کا دودھ نئی زندگی کی صحت مند بنیاد “کے نام سے منصوب سمینار۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے راجہ احمد صغیر آف مٹور، میڈیکل سپر یڈینٹ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، راجہ ذکااللہ سمیت لیڈیز ڈاکٹر،پیر امیڈیکل سٹاف اور لیڈیز ہیلتھ ور کز نے شر کت کی اپنے خطاب میں ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے کہا کہ ماں کا دودھ نئی زندگی کی صحت مند بنیاد ہے پیدائش کے فوراًبعد ایک گھنٹے کے اندر ماں کا دودھ پلائیں 6ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پائیں حتی کہ پانی بھی نہ پلائیں 6ماہ کے بعد ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ اضافی غذا شروع کرائیں اور 2سال کی عمرتک اضافی غذا کے ساتھ ساتھ ماں کا دودھ بھی جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ 6ماہ کی عمر کے بعد ماں بچے کو اضافی خوراک شروع کر ے بچے کو کھانا کھلاتے وقت ماں بچے کو پوری توجہ دے اور باتیں کر ئے یہ تمام چیزیں بچے کی اچھی صحت اور پر اعتماد بنانے کے لیے مو ثر اقدا م انہوں نے کہا کہ بچے کی ابتدائی نشونما میں خاص کر پیدائش سے لے کر3سال تک والد کا کر دار بھی انتہائی اہم ہیں والد کو بچے کی اچھی صحت اور پر اعتماد شخصیت بنانے کے لیے اس سے کھیلانا اور اس کو کھانا کھلانے کے عمل میں شامل ہونا چاہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ احمد صغیر آف مٹورنے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی امور دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ایم ایس سے لے کر ایک ور کر تک تمام کے تمام احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت صحت کے میدان میں احسن اقدام سر انجام دے رہی ہے “انصاف صحت کارڈ”بھی اسی سلسلے کی ایک کڑہی ہے انشاء اللہ صحت کے شعبے میں صوبائی اور وفاقی حکومت مزید بہتری لائیں گے اس سلسلے میں ہم اپنی تمام تر صلاحتیں ن بروئے کار لاہیں گے انہوں نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد اس ہسپتال کو ایک جدید طرز کا ہسپتال بناہیں گے جس میں تمام سہولیات میسر ہونگیں اور جن مریضوں کو راولپنڈی ریفر کیا جاتا تاکہ وہ نوبت ناں آہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری
Roshan welfare society contribute food to 39 families




