DailyNewsHeadline

Birmingham; Khatme Nubuwwat conference to be held in Birmingham today + Rest of the day news from UK

برمنگھم میں عالمی تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس آج ہوگی

برمنگھم ; (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)عالمی تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس آج مرکزی جامع مسجد امیر ملت21شیکسپیئر اسٹریٹ برمنگھم میں جانشین امیر ملت و عالمی مبلغ اسلامی صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی صدارت و سرپرستی میں منعقد ہورہی ہے، دن2بجے شروع ہونے والی یہ کانفرنس شام تک جاری رہے گی۔ برطانیہ بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام اور پیران حضرات عقیدہ ختم نبوتؐ اور مقام و شان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالیں گے۔ کانفرنس میں کثیر تعداد شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈ مسلم فیڈریشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں دائر پٹیشن کے بارے میں لابنگ اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی بیان کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کے جملہ انتظامات اور میزبانی کے فرائض پیر سید رشید شاہ جماعتی، صاحبزادہ نعمان حسین شاہ، حاجی نذیر اعوان، حاجی محمد اعظم جماعتی، محمد سعید مغل، محمد بلال جماعتی اور دیگر ادا کریں گے، لنگر سمیت خواتین کی باپردہ شرکت کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

Birmingham; Khatme Nubuwwat conference will be held in Birmingham today Jammia Masjid, Shakespeare road under the guidance of Saibzada Pir Munawar Hussain Shah.


پیر عدنان قادری صاحب برطانیہ پہنچ آئے

Pir Adnan Qadri arrives for short tour of UK

سلاؤ۔یوکے ; پیر عدنان قادری صاحب برطانیہ پہنچ آئے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور و معروف روحانی شخصیت پیر نور الحق قادری کے دورہئ برطانیہ و یورپ پر آئے ہوئے پیر عدنان قادری صاحب کا2 اگست 2019ء بروز جمعہ کو  سلاؤ میں راجہ ارشد خان کی رہائشگاہ پر قیام کے دوران کشمیری و پاکستان احباب اور انکے مریدین کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو۔ تصویر میں پیر صاحب صاحبزادہ محمد عباس قادری آف ووکنگ، محمد زاہد راجہ، ڈاکٹر خالد، راجہ فیصل خان، ہارون الرشید، ساجد کشمیری، راجہ ولید خان اور میزبان و خدمتگار راجہ ارشد خان نمایاں ہیں۔


برٹش کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا نزاکت کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences to M Nazakat of slough and Samot after his daughter dies after being bitten by snake in Pakistan

سلاؤ۔ یوکے;(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) برٹش کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا نزاکت کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت۔ موضع سموٹ، تحصیل کلر سیداں، ضلع راولپنڈی، کی ڈھوک زبردست کے رہائشی محمد نزاکت کی اٹھارہ برس کی جواں سال بیٹی گزشتہ دنوں سانپ کے کاٹے سے جاں بحق ہو گئی۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت برحق ہے اور ہر ذی روح نے موت کا مزا چکھنا ہے اور اپنے اللہ کے پاس جانا ہے۔ پاکستانی میں ناگہانی اموات پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ طبعی اور قدرتی آفات میں ہونے والی اموات کو کون ٹال سکتا ہے۔ مگر سانپ کے ڈسنے سے متاثرہ مریض کو بروقت علاج کی سہولت سے بچایا جا سکتا ہے۔ برسات اور موسم گرما میں ایسے خطے جہاں پر زہریلے سانپ بکثرت پائے جاتے ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کے مراکز قائم ہوں۔جبکہ ان سمیت قرب و جوار کے ہسپتالوں میں ویکسین موجود ہو۔ جس کے انجیکشن سے سانپ کے کاٹے کا علاج کیا جاتا ہے۔ ایسے میں ان علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے مسیحا داکٹروں کو بھی انسانی زندگی کے بچاؤ کے لئے سانپ کے ڈسنے پر دی جانے والی دوائیاں اور ویکسین آرڈر پر منگوا کر اپنے پاس فریج میں اسٹور کر کے رکھ لینی چاہیں۔ تاکہ اگر کسی کو سانپ کاٹ لے تو بروقت دوائی دیکر اسکی زندگی بچائی جا سکے۔


دھان گلی میں نوجوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

Condolences on death of Shahmeer who drowned at river Jhelum near Dhuangalli

میڈن ہیڈ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) دھان گلی میں نوجوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار۔ میڈن ہیڈ، رائل برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یوکے) کے رہائشی حاجی مشتاق حسین چوہدری آف پنیام، چکسواری، ضلع میرپور آزاد کشمیر نے کلر سیداں، ضلع راولپنڈی، صوبہ پنجاب پاکستان اور رٹہ، ڈڈیال، ضلع میرپور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع دھان گلی کے مقام پر بہنے والے دریائے جہلم میں 20برس کے نوجوان شاہ میر عرف شیرو کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیرو دریا پر مچھلی کا شکار کرنے آیا تھا کہ پاؤں پھسل جانے سے نیچے گر گیا۔ اور دریا کی تند و تیز بے رحم موجوں کی نذر ہو کر ڈوب گیا۔ اس کی نعش کی تلاش جاری ہے جو تاحال نہ مل سکی۔ درایں اثناء دریائے جہلم سے ایک تیس پینتیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو کہ ناقابل شناخت ہے۔ اسکے ورثاء کی تلاش بھی جاری ہے۔ پولیس یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ نعش آزاد کشمیر یا پاکستان کے علاقے سے بہہ کر آئی یا کہ پھر مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی یہاں منگلا ڈیم کے پاس پہنچ آئی ہے؟ مشتاق چوہدری نے بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گرمی اور برسات کے موسم میں بچوں کو اکیلے دریا پر نہانے یا مچھلی کے شکار کے لئے جھیل پر نہ جانے دیں۔ اس وقت دریاؤں میں طغیانی ہے جبکہ دریا کنارے کی زمین بھی گیلی اور نرم ہے۔ ذرا سا وزن پڑے تو کنارہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرتا ہے اور اس کے اوپر کھڑا انسان اپنا توازن درست نہیں کر سکتا۔ اور ساتھ میں وہ بھی پانی میں گر جاتا ہے۔ مچھلی کے شکار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں۔ تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو بچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button