برطانیہ کی بعض اہلسنت کی مساجد کا 11اور بعض کا 12اگست کو بقر عید کا اعلان،جمعرات کی شب میڈیا نمائندگان کو برطانیہ بھر سے عید الاضحی پر کمیونٹی مساجد کی کمیٹیوں اور علماء سے پھر متضاد عیدین کے اعلانات کی خبریں ملتی رہی ہیں جب کہ جمعہ کے خطبات میں بلکہ ایک ہی مسلک اہلسنت کے پیروکاروں کے دو الگ دنوں میں عید کے اعلانات سننے کو مل رہے ہیں جس پر کمیونٹی میں کافی تشویش پائی جاتی ہے ادھر لوٹن سے عید الاضحیٰ 12 اگست کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ ، خطیب مرکزی جامع مسجد برمنگھم کی چند اہلسنت مساجد کا عید 11 اگست منانے کا اعلان سامنے آیا جبکہ سلاو یوکے عید 11/12 اگست کومنانے کا اعلان کیا ۔
London; Eid Ul Adha is to be celebrated on Sunday and Monday in UK. Public are asked to check with the Masjid they go to prayers to check which day it is being celebrated.
برمنگھم کی معروف شخصیت ملک تصور کے مقتول بیٹے کی نماز جنازہ
Namaz e janaza of Malik Asad held in Birmingham
برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت ملک تصور کے بیٹے ملک اسد کی نماز جنازہ جامع مسجد گھمکول شریف میں ادا کردی، برمنگھم کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنمائوں چوہدری عبدالغفور کھاڑک، راجہ اشتیاق، راجہ افتخار آف گجر خان، چوہدری خادم، بشارت رسول، بشیر نیاز، چوہدری شوکت نے شرکت کی، صاحبزادہ جنید اختر نے خصوصی دعا کرائی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ملک اسد کو نامعلوم افراد نے چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ پولیس اور ویسٹ مڈ لینڈ ایمبولینس موقع پر پہنچ آئے تھے۔ چند ہفتے میت پولیس تحویل میں رہی فرازنک ٹیسٹ اور دیگر ثبوت حاصل کرکے میت ورثا کے حوالے کردی گئی تھی۔ جامع مسجد گھمکول شریف میں تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ روز جمعہ کے بعد نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ملک تصور کا تعلق گجر خان سے ہے، ان کے چند عزیزواقارب پاکستان سے ان کے دکھ، درد میں شریک ہونے کے لئے آئے تھے۔
Birmingham; Namaz e janaza of Malik Asad son of businessman Malik Tasawar of Gujar Khan was held in Birmingham. Malik Asad was stabbed few weeks ago and died from his injuries.