DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PML-N hold convention in Kallar Syedan as Senator Mushahid Ullah and Senator Parvez Rashid address public (See video report)

کلر سیداں میں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین سینیٹر پرویز رشید،سینیٹر مشاہد اللہ خان کا مسلم لیگ ن کنونشن سے خطاب

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین سینیٹر پرویز رشید،سینیٹر مشاہد اللہ خان اور دیگر نے کہا ہے کہ جس طرح چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیئے اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ 2018 کے انتخابات میں ہماری ووٹوں کو چرایا گیا اور اکثریت کو اقلیت میں نہ بدلا جاتا تو آج بھی عمران خان بیس پچیس نشستوں کے ساتھ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے ہوتے پاکستان سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ نے حاصل کیا کسی نے اسے فتح کر کے قائداعظم رحہ کو پیش نہیں کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام گئے کلرسیداں میں منعقدہ مسلم لیگ ن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بیرسٹر سعدیہ عباسی،انیجینیئر قمر الاسلام راجہ،ملک ابرار احمد،راجہ جاوید اخلاص،راجہ حمید ایڈووکیٹ،راجہ عتیق سرور،محترمہ نثار تنویر شیرازی،طاہرہ اورنگزیب،چوہدری عبدالغفار،راجہ گلستان خا ن،شیخ عبدالقدوس،محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن کی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر ن لیگ کی آواز کو خاموش نہیں کرا سکتے ہماری ساری قیادت جیل چلی جائے تو کارکن قیادت سنبھال لیں گے کسی کو ملک میں ناانصافی کا نظام قائم کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ایسا کرنے والوں کے گریبانوں تک پہنچنے کے لیئے ن لیگ کے ہزاروں ہاتھ باہر نکل چکے ہیں قیام پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوا کسی اور نے حضرت قائداعظم کو یہ نہیں کہا کہ آپ بیمار ہیں آپ آرام کریں ہم پاکستان فتح کر کے آپ کے سپرد کر دیں گے قائداعظم کے ساتھ مسلم لیگ تھی مگر بدقسمتی سے قائداعظم کی رحلت کے ساتھ ہی یونین جیک کو سلام کرنے والوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان سیاسی کارکن تھا نہ یہ قائداعظم کا ساتھی تھا ا س نے زندگی کا ایک لمحہ بھی مسلم لیگ یا قائداعظم کے ساتھ نہیں گزارا یہ تیرہ اگست تک یونین جیک کو سلامی پیش کرتا رہا اور اسی نے قائداعظم کی رحلت کے بعد نہ صرف ملک میں مارشل لاء لگایا بلکہ قائداعظم کی سیاسی جماعت پر قبضہ کر کے ایک نئی سیاسی جماعت بنا ڈالی،ایوب خان نے مادر ملت کے مقابلے میں الیکشن بھی لڑا اور پھر یکے بعد دیگرے چار مارشل لاء لگائے گئے کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ قائداعظم کے بنائے ملک کو کس طرح سے چلانا ہے جو طاقتور ہوا وہ طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں آکر بیٹھ گیا ایسے جابر حکمرانوں نے جب چاہا تھری پیش سوٹ زیب تن کر لیئے جب چاہا اسلام کی باتیں شروع کر دیں اور جب چاہا پالتو کتے گود میں لے لیئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ الزام کہ قوم ٹیکس نہیں دیتی انتہائی شرمناک ہے چائے کی پتی چینی دودھ سمیت قوم ہر چیز پر ٹیکس دیتی ہے ملک کا بچہ بچہ بجلی اور گیس کے نرخوں سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے مگر عمران خان خود سب سے بڑے ٹیکس چور ہیں ہم سب اپنی آمدنی کا بڑا حصہ بچوں کے پیٹ میں نہیں ڈالتے اس سے زیادہ ٹیکس حکومت کو ادا کرتے ہیں نواز شریف کے دور میں ساٹھ سے ستر روپے لیٹر میں دستیاب پٹرول آج ایک سو تیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے ایک سال کے لیئے ادھار میں ملنے والے پٹرول پر بھی بھاری ٹیکس نافذ ہے اور ادھار تیل پر ہم نقد ادائیگی کے ساتھ ساتھ ٹیکس بھی دیتے ہیں اور حکمرانوں سے گالیاں بھی سنتے ہیں گزشتہ ایک برس میں کوئی زلزلہ آیا نہ سیلاب پھر یہ مہنگائی کا طوفان کیوں برپا ہے؟دو روپے کی چیز آج دس روپے میں کیوں مل رہی ہے آج جس کو جیل میں ہونا چاہیئے تھا وہ وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے اور وزیر اعظم ہاؤس میں جسے ہونا چاہیے تھا وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہے یہ فرق جس دن ختم ہو گیا اسی دن ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل سے پورا پاکستان آپس میں مل گیا ہے دوریاں قربتوں میں بدل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کی گیس بحران حل کیا مگر ہمارا الیکشن چرایا گیا ہم نے چوروں سے برآمدگی کرنی ہے قوم اپنی قوت بازو سے ووٹ کی چوری کا خاتمہ کرے گی یہ نہیں کہ بیلٹ پیپر پر 64 لوگ جائیں اور واپسی پر برآمدگی پچاس کی ہو ایسا نہیں ہونے دیں گے اس ملک کو کھلاڑیوں اور اناڑیوں کے حوالے کر کے اسے مزید برباد نہیں ہو نے دیں گے بلکہ ہم نے دوبارہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے ملک میں عوام کی حکمرانی نافذ کرنی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی،میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز،سعد رفیق،رانا ثناء اللہ،سلیمان رفیق،حافظ نعمان،کامران مائیکل،کیپٹن صفدر اور مریم نواز نے نواز شریف کی وفاداری میں جیل کاٹی پرویز رشید اور فاطمی کے خلاف سازشیں کی گئیں سیالکوٹ میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والا کوئی سیالکوٹی نہیں تھا لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرے کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں تھے ہمیں سب کا علم ہے جو لوگ اپنی کانفرنسوں میں اس بات کا تذکرہ کرتے ہیں کہ نوا زشریف نے میری بات نہیں مانی میرا مشورہ نہیں سنا یہ سب قصے کہانیاں ہیں 1999کے بعد جب بھی نواز شریف پر آزمائش کا وقت آیا تو یہ صاحب نواز شریف کا ساتھ چھوڑ گئے اور جب نوا زشریف اقتدار میں آئے تو یہ بھی گیڈر سینگی کے ساتھ قافلے میں شامل ہو گئے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے حلقے میں قمر الاسلام کو پیدا کر کے موسیٰ اور فرعون کی یاد تازی کی ہے اللہ فرعون کے گھر میں موسیٰ پیدا کرتا ہے اسی اللہ نے اسی حلقے میں قمر السلام اور ان کے بیٹے کو جنم دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جس آزمائش سے گزرنا پڑ رہا ہے ا سکی وجہ کچھ لوگوں کے آگے سر نہ جھکانا ہے ہم پوری قو م کے ساتھ سویلین اقتدار کی بحالی اور ووٹ کو عزت دو کے لیئے ہر صعوبت کو برداشت کریں گے ڈی چوک پر ایک سو چھبیس دن دھرنے کے نام پر جو وارداتیں کی گئیں ہم نے تو اس وقت بھی ان کی ادویات کی سپلائی بھی بند نہ کی تھی جن لوگوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا پی ٹی وی پر قبضہ کیا وہ آج ملک کے صدر اور وزیر اعظم ہیں،مشاہد اللہ نے کہا کہ سینیٹ میں جو کچھ ہوا یہ گزشتہ عام انتخابات کا نشر مقرر تھا اگر اس وقت ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نہ نکالا جاتا آر ٹی ایس سسٹم کو ناکارہ نہ کیا جاتا سیکیورٹی اہلکار گنتی نہ کرتے تو عمران خان آج بھی بیس پچیس نشستوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے ہوتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں ڈال کر لاڈلے کو الیکشن لڑایا گیا پھر اس کی بیٹی مریم کو خطرہ قرار دیا گیا اور پھر ووٹ چوری کر لیئے گئے سینیٹ میں جو کچھ ہوا اس سے ملک کو نقصان ہوا اور جمہوریت کمزور ہوئی مریم نوا زاور دیگر کے لاکھوں کے اجتماعات کو میڈیا پر دکھانے پر پابندی ہے جبکہ ٹی وی پر مسخروں اور پنڈی کے شیطان کو دکھایا جا رہا ہے مگر وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنی حویلیوں اور اپنی کوٹھیوں سے باہر نہ نکل سکیں گے انہیں حساب چکانا ہوگا ہم ابھی خاموش ہیں مگر روز حساب قریب ہے ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہم نے کیا لینا اور کیا دینا ہے عمران خان کو لانا بیروبی ایجنڈا تھا جس کے نتیجے میں سی پیک کو پل بیک کر دیا گیا ذلفی بخاری اور جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں مگر یہ احتساب ہر اس شخص کا کیا جاتا ہے جو حکومت کے خلاف بات کرتا ہے عمران خان کے ارد گرد لوگوں اورعلیمہ باجی کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا انہوں نے جج ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نائب جج نے فیصلے کے بعد جاتی امراء جا کر نوا زشریف سے ملاقات کی پھر مدینہ جا کر ان کے بیٹوں سے معافیاں مانگیں مگر ویڈیو نے ہمارے عدالتی نظام کو بے نقا ب کیا ہے سسلن مافیا اور گاڈ فادر کا کردار وہی تھا جو سینیٹ میں چند ایام قبل نظر آیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جانوں پر کھیل جائیں گے کمپرومائز نہیں کریں گے ان قانون شکنوں سے ہماری لڑائی جاری رہے گی آئین کو بے حرمت کرنے والوں کو اپنے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے عمران خان این آر او نہیں دے سکتے یہ خود کسی کے محتاج ہیں نواز شریف ان سب کا باپ ہے وہ آج انہیں این آر او نہیں دے رہا عمران خان کے صادق اور امین ہونے کے ڈنکے کیلیفورنیا کی عدالت میں بھی بجتے ہیں۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ او ر نوا زشریف کے خلاف سازشوں کا آغاز سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کیا گیا جس کا واحد مقصد نوا زشریف کو اقتدار سے محروم کرنا تھا انہوں نے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو 1950 کی دہائی میں دھکیل دیا گیا ختم نبوت کے دعوے کرنے والے علمائے کرام بھی آج خاموش ہیں مگر ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کی بقاء وسالمیت کے لیے دلیرانہ جدوجہد کی انہیں آج جیلوں میں ڈال دیا گیا،انجینیئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ ملک سے اندھیرے ختم کرنا خوشحالی لانا دہشت گردی اور مہنگائی ختم کرنا اور سی پیک پر کام کرنا ہمارے وہ جرائم ہیں جن پر مسلم لیگ ن کی قیادت آج سزا بھگت رہی ہے،سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویرشیرازی نے کہا کہ نوا زشریف کل کی طرح آ ج بھی ہمارے وزیر اعظم ہیں سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا اپوزیشن کو کھانا اور کنٹینر فراہم کرنے کی پیشکش کرنے والی جماعت نے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے کنونشن کو روکنے کے لیئے عملاً مداخلت کی جس پر شادی ہال کے منتظمین نے پروگرام سے معذرت کر لی اور پھر عین جلسے کیوقت بجلی بند کر دی گئی،تقریب سے راجہ عتیق سرور،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،کامران عزیز،چوہدری عبدالغفار،شیخ توقیر احمد اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ او ر پولیس نے مسلم لیگی رہنماؤں کو کنونشن منعقد کرنے کی اجازت دے دی تھی مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے مداخلت کی گئی جس کے نتیجے میں رات گئے شادی ہال کے منتظمین نے پروگرام سے معذرت کر لی جس کے بعد چند گھنٹوں کے اندر اندر پنڈی روڈ پر پروگرام کیا گیا جس میں لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سامعین کے اصرار پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے جب کمینے عروج پاتے ہیں سمیت متعدد اشعار سنائے سینیٹر پرویز رشید نے چوہدری نثارعلی خان کا نام لیئے بغیر ان پر تنقید کی پرویز رشید نے کارکنوں کے اصرار پر گو عمران گو کے نعرے لگائے تو اسی دوران وہاں موجود ایک لیگی نوجوان کارکن جذبات سے بے قابو ہو کر گو نوا زگو کا نعرہ لگا بیٹھا تمام مہمانوں کو روات سے انجینیئر قمر الاسلام راجہ نوید بھٹی،اور دیگر رہنما جلوس کی شکل میں کلرسیداں لائے۔


کلرسیداں پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف آپریشن ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 9موٹرسائیکل برآمد

Kallar Syedan; Man arrested in village Balakhar for stealing nine motorbikes in Kallar region

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف آپریشن ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 9موٹرسائیکل برآمد کر لئے جبکہ آزادکشمیر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دولاکھ روپے مالیت کے مسروقہ سی این جی سیلنڈر برآمد کر لئے اے ایس پی سعود خان نے ایس ایچ او انسپکٹر محمدبشارت عباسی کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہ کلر سیداں میں کچھ عرصے سے موٹرساہیکل چوری کہ وارداتوں میں ہوا جس پر سی پی او رانا فیصل ایس پی رائے مظہر حسین کی ہدایت پرمیں نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی اے ایس آئی محمد فیاض کانسٹیبلان عدنان,سفیر,قیصر اور کامران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم وقاص ولد عاشق سکنہ بھلاکھر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اب تک 9مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے اور عدالت سے اس کا ریمانڈ لے کر تفتیش جاری ہے اس کے ساتھیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اس کے ساتھی طیب کی تلاش جاری ہے جبکہ چوکپنڈوری پولیس چوکی انچارج مد اسرار مظہر سجاد اور دیگر نے گیس سیلنڈرز چورفیصل اقبال ولد رفیق نڑیالہ آزادکشمیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دولاکھ روپے مالیت کے مسروقہ سیلنڈر برآمد کر لئے ادہر سابق وائس چئیرمین شاہد اکبر گجر کو اس کے مسروقہ موٹر سائیکل بمعہ چابی حوالے کیا گیا ادھرمقامی حلقوں نے چوروں کے اخلاف کلر سیداں.پولیس کی حالیہ کامیابیوں پر کلرسیداں پولیس کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Kallar Syedan; Waqas son of Ashiq has been arrested in village Balakhar for stealing nine motorbikes in Kallar region. The motorbikes were all repossessed as the investigation continues with further search of accomplices and more motorbikes.


حکومت کامیاب نہیں ہوئی مگر جمہوریت کو شکست ہوئی ہے , سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

Current administration has not succeeded but the democracy has lost, Ex PM Raja Parvez Ashraf

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ سینٹ چئیرمین کے خلاف 64ارکان کا ایک ساتھ کھڑا ہونا اور اگلے منٹ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینا سوالیہ نشان ہے سینٹ جیسے ادارے میں پانچ ووٹوں کا مسترد ہوجانا بھی باعث حیرت ہے اپوزیشن صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جلد اے پی سی بلائے گی پیپلز پارٹی نے نتائج کی تحقیقات کے لئے سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلر سیداں میں نوجوان کاروباری نعیم اعجاز بٹ کی دختر کی شادی کے موقع پر پوٹھوار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمداعجازبٹ,محمد فیاض کیانی راجہ شاہرخ پرویز اور دیگر بھی موجود تھے.راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پہلے نچلی سطح پر اس طرح کے واقعات ہوتے رہے مگرطایوان بالا میں یہ پہلا موقع ہے کہ منتخب ارکان سینٹ نے پارٹی پالیسی کے منافی ووٹ دیئے,اب یہ دیکھنا ہوگا کہ جماعتیں کیسے لوگوں کو ٹکٹ دے کر ایوان بالا بھیجتی ہیں ہمیں کسی اور پر کوئی الزام لگانے کی بجائے اپنی صفوں میں موجود ایسے لوگوں کا محاسبہ کرناچاہئے جولوگ جماعتی ٹکٹ پر کامیاب ہوکر مخالف کی حماہیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مواقع پر اپوزیشن کے 64ارکان ایک ساتھ رہے اور جب سینٹ میں ان سب نے خفیہ رائے شماری سے قبل اپنی نششتوں پر کھڑے ہو کر چیئرمین سینٹ کے خلاف پیش کردہ عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت کی اور پھر اگلے ہی لمحے ووٹ ادھرسے ادھر ہو گئے اس طرح کی صورتحال کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اس کے بعد بھی اجلاس میں 164ارکان کی موجودگی نے سب کی وفاداریوں کو مشکوک بنادیا ہے  حکومت چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے میں تو کامیاب ہو گئی مگر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے خلاف اسے بھی ناکامی ہوئی اور اس کے اپنے کچھ ارکان نے حکومت کاساتھ نہ دیا انہوں نے کہاکہ پانچ ارکان سینٹ کی ووٹوں کا مسترد ہوجانا بھی لمحہ فکریہ ہے اور اس سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے نتائج کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی نے سید یوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے مسلم لیگ بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کررہی ہے اپوزیشن صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جلد ایپی سی بلائے گی اپوزیشن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ازسر نواپنی حکمت عملی مرتب کریں گے  مگر جن لوگوں نے حکومت کے حق میں ووٹ دئے ان کو بے نقاب ضرور کیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سارے عمل میں حکومت کامیاب نہیں ہوئی مگر جمہوریت کو شکست ہوئی ہے جمہوری ادارے کمزور ہوئے اور یہ صورتحال جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والوں کے لیئے انتہائی مایوس کن ہے ہمیں اپنی صفوں میں موجود دورحاضر کے میر جعفروں میر صادقوں اور ضمیرفروشوں کو نکال باہر کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button