DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two bodies recovered river Jhelum near Dhuangalli + Rest of the day news from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں اور آزادکشمیر کے سنگم پر واقع دریائے جہلم سے دو نعشیں برآمد

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں اور آزادکشمیر کے سنگم پر واقع دریائے جہلم سے دو نعشیں برآمد،تفصیلات کے مطابق دانگلی کے مقام پر بہنے والے دریائے جہلم میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران 20 سالہ شاہ میر عرف شیرو پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گرا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔آخری اطلاعات تک اس کی نعش کی تلاش جاری تھی۔دریں اثناء دریائے جہلم کے کنارے سے ایک 35 سالہ شخص کی ناقابل شناخت نعش برآمد ہوئی ہے جسے خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے قبرستان پکی بن میں امانتا سپرد خاک کر دیا ہے۔ادھر گزشتہ شب چوآخالصہ کے قریب نالہ سریں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں کمسن بچوں حسن اور نبیل کو ٹکال کے گاؤں بابا گوہر علی میں سپرد خاک کر دیا گیا مقامی حلقوں نے حادثے کی وجہ قریبی کریش مشینوں کو قرار دیا جنہوں نے پتھر نکالنے کے لیے نالہ سریں کے اطراف میں گہرے گڑھے کھود رکھے ہیں۔

Kallar Syedan; Two bodies have been recovered from river Jhelum near Dhuangalli , The first body recovered was of Shahmeer, While another body was recovered but could not be recognised.


مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کا کنونشن آج بروز ہفتہ شام چار بجے مرید چوک کلرسیداں کے شادی ہال میں منعقد ہو رہا ہے

PML-N to hold meeting in Mureed Chauk for planned public rally

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے اظہار یکجہتی کے لیئے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کا کنونشن آج بروز ہفتہ شام چار بجے مرید چوک کلرسیداں کے شادی ہال میں منعقد ہو رہا ہے جس میں سینیٹر پرویز رشید،مشاہد اللہ خان،بیرسٹر سعدیہ عباسی،ملک ابرار احمد،راجہ جاوید اخلاص،انجینیئر قمر الاسلام راجہ،محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد اور دیگر خطاب کریں گے۔


کلر سیداں پولیس نے پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Wasim Sajjad registers police reports after being threatened of his life in Shah Bagh

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وسیم سجاد سکنہ بھکر نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں عرصہ قریبا پانچ سال سے ڈی ایچ ہوم نزد شاہ باغ پیر گراٹہ بطور بارٹیکچر سپروائزر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز حسب معمول سائیڈ کے دورے پر تھا اور جب میں ورکشاپ کے قریب پہنچا تو ایک شخص اسم مسکن نامعلوم نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھا نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی سپیڈ بہت زیادہ ہے جبکہ میں اپنی لائن میں تھا اور وہ اپنی لائن چھوڑ کر میری طرف آیا۔اس دوران اس نے گالم گلوچ شروع کر دی۔ سکیورٹی گارڈ محمد عمران بھی موقع پر پہنچ گیا جس کے بعد ہو وہاں سے چلا گیا۔جب میں اولفیڈر سیکٹر میں پہنچا تو گارڈ سراب اکرام نے کہا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر پسٹل لے کر آپ کو تلاش کر رہا ہے۔آڑھائی بجے دن،میں سب اسٹیشن کے قریب پہنچا تو اسی شخص نے دوبارہ میری گاڑی کے آگے موٹر سائیکل لگا کر زبردستی میرا راستہ روک لیا۔موٹر سائیکل سے اترا اور اپنی ڈب سے پسٹل نکال کر میری طرف تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔اسی دوران کمپنی کے ملازمین بھی آ گے جنہوں نے اسے قابو کر لیا اور دوران جھگڑا مذکورہ شخص کو چوٹیں آئیں۔قابو کرنے پر ملزم نے اپنا نام و پتہ عمر فاروق سکنہ پیر گراٹہ شاہ باغ بتایا۔ادھر پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پسٹل بمعہ چار زندہ روند برآمد کر کے اس کیخلاف الگ مقدمہ درج کر لیا۔


کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے 20 لیٹر پٹرول برآمد کر لیا

Man arrested carrying 20 ltr of petrol

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے 20 لیٹر پٹرول برآمد کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ روڈ نزد دفترلینڈ ریکارڈ سنٹر، ایک شخص مسمی سید ریاض الحسن گیلانی نے دکان کے اندر پٹرول کی بھاری مقدار رکھی ہوئی ہے جو بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہا ہے جس سے راستے سے گزرنے والے اشخاص،انسانی جانوں اور قریبی عمارتوں کیلئے خطرہ کا موجب ہو سکتا ہے۔اس اطلاع پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حسب اشارہ دکان کے اندر بیٹھے شخص کو با امداد ہمرائیاں قابو کر لیا گیا جس نے بعد دریافت اپنا نام و پتہ سید ریاض الحسن گیلانی سکنہ طوطہ سیداں بتایا۔دکان کے اندر موجود کین پلاسٹک کی پڑتال کرنے پر ایک عدد کین پلاسٹک پٹرول سے بھرا پڑا تھا جو ماپ بذریعہ پیمانہ کرنے پر بیس لیٹر برآمد ہوا۔مذکورہ شخص کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔


کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے قبضہ سے تین لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی

M Shafiq of Dhok Kaniyal, Choa Khalsa arrested in possession of alcohol

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے قبضہ سے تین لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ پھلینہ روڈ پر واقع ایک شخص ہاتھ میں سفید رنگ کا شاپنگ بیگ اٹھائے آ رہا تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہواجس کو مشکوک جان کر تعاقب کر کے کچھ فاصلے پر قابو کر لیا گیاجس نے دریافت کرنے پر اپنا نام و پتہ محمد شفیق سکنہ ڈھوک کنیال چوآ خالصہ بتایا۔مذکورہ شخص کے ہاتھ میں پکڑے گئے شاپنگ بیگ کی از خود پڑتال کرنے پر شاپنگ بیگ کے اندر پلاسٹک کین برنگ سفید تین لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔


کلر سیداں پولیس نے منشیات فروش کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کر لی

Man living in Dhok Baba Jammat arrested in possession of drugs

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے منشیات فروش کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کلر سیداں دوبیرن رود پر بائی پاس کے قریب کھڑی تھی کہ دوبیرن روڈ کی طرف سے ایک شخص پیدل آ رہا تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر یکدم واپس مڑ کر تیزتیز قدموں چلنے لگا جسے مشکوک جان کر تھوڑے فاصلے پر قابو کر لیا گیا جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ نعیم شہزاد سکنہ ایبٹ آباد حال مقیم ڈھوک بابا جماعت ٹکال بتایا جس کی ازخود جامع تلاشی کے دوران 210 گرام چرس برآمد ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button