سابق یوتھ کونسلرایم سی کہوٹہ ملک عثمان اور ملک آصف کا سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کی حمائت کا اعلان۔کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑیں چاہے کسی بھی ٹکٹ پر یا آزاد ہم ان کے لیے اپنا تن،من، دھن نچھاور کر دیں گے۔ کرنل محمد شبیر اعوان نے سابق یوتھ کونسلرایم سی کہوٹہ ملک عثمان اور معروف کارباری شخصیت ملک آصف اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے مقامی ہوٹل فرینڈ ریسٹو رینٹ پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام سابق یوتھ کونسلرایم سی کہوٹہ ملک عثمان اور معروف کارباری شخصیت ملک آصف اعوان کیا جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)، ملک شاہ زیب اعوان، ملک محمد زبیر، محمد عدیل، سابق امیدوار برائے کونسلر محمد عرفان عظیم، ملک مسعود، ملک طاہر اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر سابق یوتھ کونسلرایم سی کہوٹہ ملک عثمان اور ملک آصف نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرنل شبیر اعوان حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑیں ہم ان کا بھر پور ساتھ دیں گے انہوں نے کہ کہوٹہ شہر کی عوام جانتی ہے کہ ہم جس بھی شخص کے ساتھ چلے اس کا بھر پور ساتھ دیا اس کی کامیابی کے لیے جد جہد کی ہے مگر فنڈز کے حوالے سے ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے ہمارے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلو ک کیا جا رہا ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم آنے والے الیکشن میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کا ساتھ دیں گے۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)نے سابق یوتھ کونسلرایم سی کہوٹہ ملک عثمان اور ملک آصف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل سے واقف ہوں اس حلقے سے تین الیکشن لڑا ہوں ایک گلی اور ایک محلہ سے واقف ہوں عوام کو اس بات کا بھی بخوبی علم ہے کہ میں 2008سے 2013تک میں نے حلقے میں کتنے کام کرائے ہیں وہ بھی بلا تفریق انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کے ساتھ ہوں عوام نے اگر مجھے موقع دیا تو ایک مر تبہ پھر ان کی بھر پور خدمت کر وں گا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغرایک ماہ کے لیے اپنے ملک پہنچ گے
Raja Ali Asghar (PML-N ) arrives in Pakistan for 4 week holidays
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغرایک ماہ کے لیے اپنے ملک پہنچ گے۔راجہ علی اصغر کے ہمراہ ان کے صاحبزادگان راجہ اسجد علی اور راجہ اقدس علی بھی موجو د تھے۔گذشتہ دنوں اہر پورٹ پر ان کا پر تباک استقبال کے ساتھ ان کو اپنے گھر لیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ نے پی پی سیون کے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل،سابق چیئرمین وناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، چوہدری عرفان، ملک خرم، راجہ صبور، راجہ سدھیر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغرنے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ گلفراز کیانی میڈیا سے گفتگو
Raja Shakil Kiyani and Raja Gulfraz Kiyani (PPP) address media
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ گلفراز کیانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاسنیٹ میں عدم اعتماد تحریک ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے سنیٹ میں عدم اعتماد تحریک نے دھندلی زدہ الیکشن کی یاد تازہ کر دی ہے۔اپوزیشن رہنماء ان چودہ ارکان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر یں جنہوں نے عدم اعتاد کے لیے ہاتھ تو اٹھائے مگر ووٹ نہیں دے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء”فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ گلفراز کیانی نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت الیکشن کے دونوں میں اپنی الیکشن کمپین میں ملک کی عوام سے جو بڑھے بڑھے وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکی عوام کا اعتماد موجود حکومت پر ختم ہو رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بد امنی نے عام آدمی کی زندگی کو تکلیف سے دو چار کر کے رکھ دیا مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ عید الحضٰی کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے مہنگائی کا ایک سونامی لا کھڑ اکیا ہے حکومت اپنی کا کر دگی دیکھایں اورملک کو مسائل سے نکالیں اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مہنگائی سے نجائت دیلانے کے لیے کوئی موثر اقدام کر یں۔
سنیئر ٹیچر ملک ارشد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی
Dua observed for late mother of master Malik Arshad
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمدکا سنیئر ٹیچر ملک ارشد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سموٹ کے سنیئر ٹیچر ملک ارشد کی والدہ محترمہ اور ملک جہاندیب کی دادی جان گذشتہ روز وفات پا گیں تھیں گذشتہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمداور انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔