DailyNewsGujarKhan

Daultala, Gujar Khan; Dr Annaiyat Ur Rehman of Jammat e Islamai Daultala meets with Irfan Siddique on his release

جماعت اسلامی دولتالہ ڈاکٹر عنائیت الرحمان نے اپنے دیرینہ دوست عرفان صدیقی کی رہائی پر ان سے ملاقات

دولتالہ(نمائندہ)حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، مخالفین سے بدترین سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، حکمران یاد رکھیں کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریبوں کا جینا مُشکل کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما جماعت اسلامی دولتالہ ڈاکٹر عنائیت الرحمان نے اپنے دیرینہ دوست اور کلاس فیلو عرفان صدیقی کی رہائی پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا، اس موقع پر اظہر جیولر کے مالک راجہ اظہر اور دولتالہ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ابوبکر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت جمہوریت کا نعرہ لگا کر فسطائیت کا مظاہر ہ کررہی ہے، تحریروتقریر پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ایسا صرف آمرانہ دور میں ہی ہوتا ہے، یک طرفہ احتساب ناقابل قبول ہے، صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں انہیں انتقام کا نشانہ بنانا قلم کو پابند کرنے کے مترادف ہے جو کسی صورت برداشت نہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے، تبدیلی کا نعرہ ایک فریب کے سوا کُچھ نہیں ہے۔


دولتالہ(نمائندہ)وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظمتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، مسلح افواج پاکستان اس دھرتی کا وہ قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے آج تک اس چمن کی خون سے آبیاری کی ہے، وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ صدیق کیانی، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، راجہ صدیق کیانی نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اور پاکستان کا امن اس کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے، کلبھوشن یادیو کا فیصلہ بھارتی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، عبدالستار نیازی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غداروں اور محب وطن لوگوں کی تقسیم کی جائے، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے غدار ہیں، محب وطن پاکستانیوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک افواج کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور اس اعصابی جنگ میں بھی اپنے وطن کو فتح یاب کریں، میڈیا کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے پہلے حکومت صحافیوں کے تحفظات دور کرے اور صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے جس کی تعریف پاک فوج کا شعبہ تعلق عامہ کئی بار کر چکاہے، اس لیے اسے اہمیت دیئے بغیرکوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button